12:34 pm
دہشت گردکون؟

دہشت گردکون؟

12:34 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) ہوناتویہ چاہئے تھاکہ اس لازوال قربانیوں کوتسلیم کرتے ہوئے تباہ حال افغانستان اور پاکستان کی ہرممکن مددکی جاتی لیکن امریکا فوری طور پرطوطے کی طرح آنکھیں پھیر کر واپس چلاگیالیکن اس مشکل حالات میں یہ پاکستان ہی تھاجس نے افغانستان میں قیام ِامن کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو جاری وساری رکھااورکسی حد تک انہی افغان طالبان نے افغانستان میں جاری خونریزی پرقابو پاکرپرامن حکومت کی بنیادرکھی اور دنیا نے یہ تسلیم کیاکہ انہی طالبان کے دورِ حکومت میں منشیات اوردیگرجرائم پرقابوپالیاگیا لیکن جونہی روس سے الگ ریاستوں جہاں قدرتی معدنی گیس اورتیل کے وافرذخائرکے خزانوں کا انکشاف ہواتو امریکا ایک مرتبہ پھران کے حصول کیلئے راہداری کیلئے افغانستان کواستعمال کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیئے لیکن طالبان امریکاکی بے وفائی کے مناظر بھول نہ پائے تھے،اس لئے انہوں نے اپنی شرائط پر معاملہ طے کرنے کی کوشش کی جوایک خود مختارملک کاحق ہے جو امریکا نے طاقت کے نشہ میں ماننے سے نہ صرف انکار کردیابلکہ افغان حکومت کوتبدیل کرنے کیلئے سازشیں شروع کردیں۔ جب امریکااپنی ان سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکاتواس نے ورلڈ ٹریڈ سنٹرکی تباہی کاافسانہ گھڑلیااوروہی طالبان جوکبھی حریت پسندکہلاتے تھے، اسامہ بن لادن کوپناہ دینے کے الزام میں امریکی بربریت ، درندگی اورسفاکی کانشانہ بنے اوردہشت گرد کہلائے۔
امریکاکواپنے علاوہ تمام مسلم دنیابالخصوص پاکستان دہشت گرد دکھائی دیتاہے اورکیوں نہ دکھائی دے کہ امریکاباربارانسانیت سوزمظالم اور درندگی کا مظاہرہ کرنے سے بازنہیں آرہا ۔ کسی بھی ملک کیلئے جوغلط راہ پرچل پڑے ،مسلمان ملک وملت سے خائف ہوناایک فطری امرہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کیلئے غلط کام کرنے پرایک خوف ڈال دیا ہے۔اسی خوف کے زیراثربائیڈن یاکسی بھی شخص کاپاکستان کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھناکوئی عجب بات نہیں۔اس کو توایک مثال سے یوں سمجھ لیجئے کہ ایک چورکسی گھرمیں ڈاکہ ڈالتا ہے،پولیس کواطلاع ہوتی ہے توچورکورنگے ہاتھوں گرفتارکرنے کیلئے چور اورپولیس کا آمنا سامنا ہوتاہے۔اس وقت چور کیلئے پولیس دہشت گردہوئی کیونکہ چورکیلئے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی دہشت اورخوف ایک طبعی امر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکااوراسرائیل کے دلوں میں پاکستان کی انتہائی دہشت چھپی ہوئی ہے ، اسی لئے تو مختلف مواقع پراس خوف کا اظہار کیا جارہاہے۔1967ء کی جنگ میں عربوں کی شکست پریہودیوں نے فرانس میں جشن منایا،اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم بن گوریان نے ایک تقریب میں واشگاف اعلان کیاکہ یہودی تحریک کیلئے پاکستان کو نظر انداز کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،اس لئے ہمارے لئے پہلاہدف پاکستان ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجودمیں آیا ہے اوریہی نظریہ ہماری منزل مقصود کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہےچنانچہ ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم جلداز جلد پاکستان کے خلاف ٹھوس اورپرزور اقدامات کا آغاز کریں۔بہرحال یہ توہمیشہ پاکستان سے خوفزدہ رہیں گے لیکن عوامی سطح پردہشت گردی کی اصطلاح سمجھنے کیلئے نہ توامریکاکی کسی ڈکشنری میں اس کی ٹھوس تعریف اور وضاحت ملتی ہے نہ امریکا کے کسی صدر،اس کے کسی اتحادی ملک کے سربراہ یاوزیراعظم، سیاستدان یاقانون دان نے دہشت گردی کی ٹھوس تعریف کرنے کی زحمت گوارہ کی ہے۔ کرے بھی کیوں،کہ اسے اپنے حق میں استعمال جو کرنا ہے۔ دہشت گردکالفظ پہلی مرتبہ 1790ء میں پہلی مرتبہ انقلاب فرانس کے دوران استعمال ہواجبکہ امریکا کی آکسفورڈڈکشنری کے مطابق اس کی وضاحت کچھ یوں کی گئی ہے: The use of violent actions in order to achieve political aims or to force and government to act. شدیدمقاصد کیلئے یاحکومت کو عمل کرنے پرمجبورکرنےکیلئےتشدد کےکاموں کااستعمال۔ اسی وضاحت اورتعریف کو مدنظررکھتےہوئےامریکا کو عالمی دہشت گردکہنایقیناًانصاف کاتقاضہ ہے۔ میری بات سےمیرےملک کےبعض دوراندیش، روشن خیال اورترقی پسندحضرات یقیناًاختلاف کریں گےلیکن شایدکوئی مندرجہ ذیل حضرات کی تائیدکی بناپرہی ہمارے موقف سے اتفاق کرلے۔ امریکی جنگ آزادی کےدوران برطانوی حکومت کی طرف سےبینجمن فرینکلن اورجارج واشنگٹن کوعالمی دہشت گرد قراردیاگیا تھا۔ 20ستمبر 2006ء کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیکے اجلاس وینزویلا کے صدر ہوگو چیواز نےجارج بش کو شیطان اور دہشت گرد قرار دیا تھا۔ دسمبر 2005ء میں دی آئرش ٹائمزکوایک انٹرویودیتے ہوئے بولویاکے صدرایوومورالس نےجارج بش کودہشت گردقراردیاتھا۔جنوری2006ء میں امریکاکےمشہورموسیقارہیری بیلافونٹی نےجارج بش کودنیاکاسب سےبڑادہشت گردقراردیاتھا۔ اگست 2005ء میں برطانوی پارلیمنٹ کےممبرجارج گیلوے نےجارج بش کودنیاکاسب سے بڑادہشت گردقراردیتے ہوئے کہاتھاکہ جارج بش اورٹونی بلیئرکے ہاتھ ان لوگوں کی نسبت زیادہ خون آلود ہیں جوورلڈ ٹریڈ سنٹریالندن میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس پرمستزادیہ کہ اگرکوئی شخص کسی بے گناہ انسان کوتکلیف پہنچائے بغیرجارج بش اور ٹونی بلیئرپرخودکش حملہ کرے گاتویہ عین انصاف ہوگا۔ 25 جولائی 2006ء نیدرلینڈکی نوبل انعام یافتہ بیٹی ویلیمزنے تویہاں تک کہہ دیاتھا کہ مجھے جارج بش کوقتل کرنے کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے۔ اپنی خونخواری،درندگی،سفاکی اور بربریت کو دنیاکی نظروں سےچھپانے اوراپنے مذموم مقاصد کےحصول میں اسلام اور مسلمانوں کوراستے سے ہٹانے کیلئے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے اوراسے ایک خطرناک اورخونخوارمذہب کے طورپر پیش کرنے کیلئے پرزور پروپیگنڈہ اور سرتوڑناکام کوششیں کی جارہی ہیں جس کیلئےماہانہ کروڑوں ڈالرزخرچ کئےجاتےہیں اور مسلمانوں میں سے سلمان رشدی جیسے ملعون لوگ پیدا کرنے اور خریدنے کی کوششیں کی جاتی ہیں لیکن اسلام کے مطالعے سے لوگ یہ بات سمجھ جاتے ہیں کہ اسلام عالمگیر امن کاداعی ہے اور پرامن معاشرے کیلئے مختلف مذاہب کے ہوتے ہوئے بھی باہمی محبتوں کاوجودضروری ہے۔اسی محبت کے جذبے کوفروغ دینے کیلئے اللہ تعالی نے ہرانسان کو مختلف مقامات سے مٹی کوجمع کرکے تخلیق فرمایا۔اس حقیقت کوجاننے کے بعد پروپیگنڈہ سے متاثر افراد فطری طورپراسلام قبول کرنے پررضامندہوجاتے ہیں۔ یورپ میں سرعت سے اسلام قبول کرنے والوں کی یہی وجہ ہے۔یورپ میں اسلام کے تیزی سے پھیلاؤکوروکنے اوراس کے آگے بندباندھنے کیلئےمتبادل راستے کےطور پر ’’ہرمسلمان دہشت گرد نہیں لیکن ہردہشت گردمسلمان ہے ‘‘کے نعرے کوعالمی میڈیامیں فروغ دیاگیاجس نے اسلام کی طرف رغبت رکھنے والے غیرمسلموں اور ہمارے بعض دانشوران اورترقی یافتہ طبقےکوبھی کسی حدتک متاثرکیاہواہے جسےحقیقت اورتاریخ کے آئینےمیں جانچنے کی ضرورت ہےتاکہ غیرمسلموں کواسلام پرمطمئن کرنے کاسامان ہوسکے اوریہ ہمارے لئے مزید استقامت کاسبب بنے۔ انیسویں اوربیسیویں صدی میں ہونے والے دہشت گردی کےواقعات کااگرجائزہ لیاجائے توحقیقت کھل کرسامنے آجاتی ہے۔13 مارچ 1881ء کوایک دھماکے میں روس کے بادشاہ الیگزینڈردوم کوقتل کیاگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی20دیگرافرادبھی ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ ایک غیرمسلم شخص کے ہاتھوں پیش آیا۔4مئی 1886ء کو شکاگومیں ایک لیبرریلی کے دوران دھماکہ ہواجس میں 12افرادہلاک اور7زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری انارکسٹ نے قبول کی جوکہ ایک غیرمسلم تھا۔6ستمبر1902ء کوایک غیر مسلم شخص نے امریکا کے صدرویلیم میکنلے کوقتل کردیا۔یکم اکتوبر1920ء کومسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دوافراد ضیمزاورجوزف نے ٹائمز اخبارکی عمارت کودھماکے سے اڑادیاجس میں21افراد ہلاک ہوگئے۔28 جون 1914ء کو آسٹریلیاکے آرکو ڈوک اوراس کی بیوی ایک بوسینائی سرب کے ہاتھوں قتل ہوئے جوجنگ عظیم اول کاپیش خیمہ بنا۔ سولہ اپریل1925ء کو بلغاریہ کی کیمونسٹ پارٹی نے بلغاریہ کیسینٹ نیڈیلاچرچ میں دھماکہ کیاجس میں 50افرادہلاک اور 500 افرادزخمی ہوگئے، اس کوبلغاریہ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی شمار کیا جاتا ہے۔9 اکتوبر 1934ء کویوگوسلاویہ کے کنگ الیگزینڈراول کا ایک غیرمسلم سیکورٹی گارڈکےہاتھوں قتل ہوا۔ 3 ستمبر1969ء کوبرازیل میں امریکی سفیرکوایک غیرمسلم شخص نے اغواکرکے قتل کردیا۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا