12:57 pm
ماہِ رمضان،ماہِ تربیت

ماہِ رمضان،ماہِ تربیت

12:57 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) ارے!ہماری کیااوقات کہ کسی کی مدد کرسکیں، یہ تواللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ وہ صدقہ،خیرات وزکوٰۃ کے ذریعے ہمارے مال کوپاک کرتاہے۔ ہمارے دنیاکی چکاچونداوربے حسی سے متاثرہ سخت دل روزے کی وجہ سے نرم پڑنے لگتے ہیں کہ اس طرح ہمیں ان لوگوں کی تکلیف کااحساس ہوتاہے ، جنہیں عام دنوں میں تو کیا، تہواروں پربھی دووقت کی روٹی نصیب نہیں ہوتی۔ رمضان کہنے کوتومہمان ہے،مگریہ ماہِ رحمت درحقیقت ہمیں یہ احساس دلانے آتاہے کہ پورا سال اللہ تبارک وتعالیٰ ہم پرجواپنی بے شمارنعمتوں کی بے حساب بارشیں کرتارہتاہے، ہمیں ان کی صحیح قدرنہیں ہوتی اورمحض ایک مہینہ صرف دن کے اوقات میں ان نعمتوں سے دوری ہمیں ان کی اہمیت بتادیتی ہے، کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ ہراس چیزکی قدرکرتا ہے، جواس کی پہنچ سے دورہو۔ پھریہ بھی دیکھنے میں آیاہے کہ کچھ افراد،بالخصوص نوجوان رمضان کا پورا مہینہ تو باقاعدگی سے نمازوں اوردیگر عبادات کااہتمام کرتے ہیں،مگرعیدکا چاند نظرآتے ہی ایسے غافل ہوتے ہیں، جیسے شیطان ان ہی کے انتظارمیں تھا ۔یادرکھیے! رمضان رحمتیں،برکتیں،گناہوں کوبخشوانے،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کاتو مہینہ ہے ہی،لیکن یہ’’ماہِ تربیت‘‘بھی ہے،یعنی اس ماہ جتنے نیک اعمال اورعبادات کی جاتی ہیں،اگروہ سال کے گیارہ مہینے ہمارے معمولات میں شامل نہیں ہوتیں،تویہ افسوس کا مقام ہے۔اگررمضان المبارک میں اپنائے گئے اچھے اعمال کااثرہماری روزمرہ زندگیوں پرنہیں پڑ رہا ،تویہ لمحہ فکریہ ہے۔ہمیں رمضان کریم کی اصل روح کو پہچاننا ہوگا۔اپنامحاسبہ کرناہو گا کہ اس جیساپاکیزہ مہینہ بھی اگرہماری زندگیوں میں مستقل تبدیلی نہیں لاپارہا توکمی کیااورکہاں ہے۔ رمضان تواپنی بہاریں ویسے ہی لیے ہوئے آتاہے،مسئلہ توہم میں، ہماری سمجھ اورہمارے کردارمیں ہے۔انسان چونکہ مادی اور جسمانی پہلوکے علاوہ معنوی اور روحانی پہلوکابھی حامل ہے توان پہلوؤں کے کمال تک پہنچنے کے لئے خاص طریقہ کارہیں، معنوی پہلوکی پرورش اورطاقت کاایک طریقہ تقوی اورپرہیزگاری ہے،یعنی اگرانسان اپنے آپ کو معنوی پہلوکے لحاظ سے ترقی دیناچاہے اورمطلوبہ طہارت وکمال تک پہنچنا چاہے ، تواسے اپنی نفسانی خواہشات پرغالب ہوناپڑے گااور کمال کے راستے میں موجودہ رکاوٹوں کویکے بعددیگرے ہٹاناہوگا اورجسمانی لذتوں اور شہوتوں میں مصروفیت سے بچناپڑے گا۔
تقویٰ ہراس آدمی کی زندگی کالازمہ ہے جوعقل کے حکم کے تحت زندگی بسرکرتاہواسعاد ت مندانہ حیات تک پہنچناچاہتاہے۔دینی اور الٰہی تقوی یہ ہے کہ انسان ان اصول پرعمل پیرا ہوجن کودین نے زندگی کے لئے مقررکیاہے اورگناہ سے اپنے آپ کوبچائے۔انسان کو اپنی روح میں ایسی کیفیت اورطاقت پیداکرنی پڑے گی جواسے گناہ سے سامناہوتے ہوئے ،گناہ سے محفوظ کر لے یہاں تک کہ تقویٰ کی طاقت کے ذریعے اپنے نفس اور نفسانی خواہشات پرغلبہ پالے اور اپنے دامن کواللہ کی معصیت اورگناہ کرنے سے آلودہ نہ کرے قرآن مجیدکی نظرمیں ہرعبادت کی قبولیت کی شرط تقویٰ اورپرہیزگاری ہے،جہاں ارشادالہٰی ہے: ِاللہ صرف صاحبان تقوی کے اعمال کوقبول کرتا ہے ۔ تقویٰ کے لئے مؤثراورمفیدایک عمل،روزہ ہے جس کی مشق کرتے کرتے انسان اس بات کوسیکھ لیتاہے اورسمجھ جاتاہے کہ اپنی لگام کوہواوہوس کے ہاتھوں میں نہ تھمادے اوریہ بالکل عین تقویٰ ہے۔روزہ کامقصدتقویٰ کاحصول ہے،قرآن کریم میں پروردگارکاارشاد ہے،صاحبانِ ایمان تمہارے اوپرروزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوں پرلکھے گئے تھے شائدتم اسی طرح متقی بن جاؤ۔ چونکہ روزہ کامقصدتقویٰ حاصل کرناہے تو انسان روزہ رکھنے سے کچھ چیزوں سے پرہیز کرنے اوربعض لذتوں سے محروم رہنے کی مشق کرتے ہوئے حرام سے پرہیز کرنے اوراللہ کے احکام کوبجالانے پرتیار ہو جاتا ہے۔ جب انسان کاگناہ سے سامناہوتاہے تووہاں تقویٰ ختیارکرنا چاہیے اورتقویٰ اختیارکرنا پختہ ارادہ کے بغیرممکن نہیں،روزہ کاہدف چونکہ تقویٰ کاحصول ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ روزہ ایسی چیزہے جوانسان کوگناہ سے بچاتی ہے۔رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: روزہ(جہنم کی) آگ کے سامنے ڈھال ہے۔ تقویٰ اورروزے کاآپس میں اتناگہراتعلق ہے کہ تقویٰ کے معنی اپنے آپ کوبچانا اور روکنا ہے اورروزہ کامطلب بھی امساک اورایک طرح کا اپنے آپ کوبچاناہے۔ان کا آپس میں فرق یہ ہے کہ تقویٰ ،ہراس چیزسے نفس کوبچاناہے جوانسان کے نفس اور تقویٰ کونقصان پہنچاتی ہے، لیکن روزہ خاص مقرر کردہ چیزوں سے پرہیزہے جوروزہ کے باطل ہونے کاباعث ہیں اورروزہ دارکوتقویٰ تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔اس تعریف کے مطابق تقویٰ اوراس کے مصادیق کی حد، روزہ کی حدسے زیادہ وسیع ہے۔لہٰذاان چیزوں سے بچناجوروزہ کوباطل کرتی ہیں،تقویٰ تک پہنچنے کاسبب ہے۔ اس بات کے پیش نظرکہ روزہ کے ذریعے انسان کوتقویٰ حاصل کرناہے تواگرروزہ کی حالت میں ایک طرف سے انسان کوکھانے پینے اوردیگرکچھ کاموں سے منع کیاگیاہے تو دوسری طرف سے ایسے اعمال بجالانے کاحکم بھی دیاگیا ہے جوایمان وعمل کی مضبوطی کاباعث ہیں،جیسے واجب ومستحب نمازیں پڑھنا،قرآن کریم کی تلاوت ، صلوات ،استغفار، دعاومناجات ، غریبوں کی مدد،صلہ رحمی،اخلاق کواچھاکرنااورکئی دیگر اعمال ۔ ہم انسان ہیں۔خطاکارہیں۔ہم لاکھ چاہیں کہ دل آزاری نہ کریں۔کسی کی عزت نفس پامال نہ کریں۔کسی کودکھ نہ دیں۔لیکن ہوجاتی ہے غلطی۔لیکن انسان وہ ہے جواپنی غلطی مانے اورجس کی حق تلفی ہوئی ہے اس سے معذرت کرے۔ وہ انسان جوتائب ہو جائے وہی منزل پرپہنچتا ہے۔رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پرہم سب کوچاہئے کہ رنجشیں ختم کر دیں۔ ہوجاتاہے،انسان ہے،سومعاف کردیں انہیں گلے سے لگائیں۔جوروٹھ گئے ہیں،انہیں منائیں اس دکھ بھری زندگی میں دن ہی کتنے ہیں کہ ہم اسے جہنم بنادیں۔میراایک بہت پاگل سادوست ہے بہت باکمال لیکن بالکل ان پڑھ۔،میرا رب اسے سلامت رکھے۔ ہروقت ایک ہی بات کرتا ہے ’’دودناں دی زندگی تے فیرانھیری رات ‘‘(دودن کی زندگی اورپھراندھیری رات ہے)۔ایک دن ہم نے پوچھا رب سے معافی کیسے مانگیں توکہابہت آسان ہے۔اس کے بندوں کومعاف کرواورپھررب سے کہو،میں توتیرا بندہ ہوکر تیری مخلوق کومعاف کرتاہوں،توتوہم سب کارب ہے،ہمیں معاف کردے۔ سومعاف کردئیے جاؤ گے جوکسی بندے بشرکو معاف نہ کرے۔خودکیسے معاف کردیاجائے گا۔آپ سب بہت خوش رہیں۔میرا رب آپ کی زندگی سکون وآرام سے بھردے۔آپ سدامسکرائیں،آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ آئے۔بہار آپ کامقدر بن جائے۔ہر شب شبِ برات بن جائے۔ میں شیشہ گر نہیں، آئینہ سازی تو نہیں آتی جو دل ٹوٹے تو ہمدردی سے اس کو جوڑ دیتا ہوں

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا