12:31 pm
 کون اس راہ سے گزرتا ہے؟

کون اس راہ سے گزرتا ہے؟

12:31 pm

حالات سے پیدا ہونے والی میری اداسی مجھے لکھنے نہیں دی رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات ہیں۔ مہنگائی کے خلاف شور وغوغا مولانا فضل الرحمن نے شروع کیاتھا اور جس کا واحد مقصد عمران خان کی حکومت کا دھڑن تختہ کرناتھا جس میں وہ عدم اعتماد کی تحریک لاکر کامیاب ہوگئے ۔ ڈیڑھ سال تک پی ڈی ایم حکومت کرتی رہی ‘ سیاہ سفید کی مالک تھی‘ حزب اختلاف موجود نہیں تھی(یہ بھی پارلیمان میں پہلی مرتبہ ہواتھا) لیکن مہنگائی بدستور قائم ہے چنانچہ مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگ جائیں تو جائیں کہاں؟ ادھر حکومت آئی ایم ایف کااتنا ذکر کررہی ہے کہ بلکہ شور مچارہی ہے کہ گویا پہلی مرتبہ وہ اس ادارے کے پاس پیسے لینے جارہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت پاکستان1988 سے آئی ایم ایف سے اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے مسلسل جارہی ہے۔ آئی ایم ایف انہیں ہدایت کرتاہے کہ اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کرو۔ یعنی جتنی چادر اتنا پیر۔ لیکن حکومت کرنے والے اخراجات میں کمی کاوعدہ تو کرلیتے ہیں لیکن اس پر عمل پیرانہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی اعلیٰ سطح پر کرپشن کم ہوتاہے۔آئی ایم ایف اس منظر کو کئی سالوں سے دیکھ رہاہے اور افسوس بھی کرتاہے کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ جب آمدنی بڑھانے کیلئے نئے ٹیکس عائد کئے جائیں گے تواس کے منفی اور تکلیف دہ اثرات عوام پڑیں گے۔ اس دفعہ بھی یہی منظر دہرایاجائیگا اور عوام بادل نخواستہ ٹیکس دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ مراعات یافتہ تو پہلے ہی ٹیکس ادا نہیں کرتا ہے اور نہ اب کرے گا۔ اور اگر کرتا بھی ہے تو تھوڑا بہت ۔ حالانکہ پاکستان کی 25کروڑ کی آبادی میں تقریباً 5کروڑ افراد بہ آسانی ٹیکس دے سکتے ہیں اور ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھال سکتے ہیں جو ایک مستحکم پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے آئے گا لیکن سوال یہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا۔ بلاول بھٹو نے انتخابات کے دوران یہ اعلان کیاتھا کہ مراعات یافتہ طبقے کو جو زر تلافی subsidy دی جارہی ہے۔ اس کو فی الفور ختم کردیاجائے گا۔ مگرابھی تک ایسا نہیں ہوسکاہے۔
جیسا کہ میں نے اپنے پہلے کالم میں لکھاتھا کہ زرعی ٹیکس لگاکر بہت حد تک معیشت کو بہتر کیاجاسکتا ہے بلکہ اس میں زندگی کی ایک نئی لہرپیدا ہوسکتی ہے لیکن طاقتور اور بااثر طبقہ ایسا ہونے دے گا۔؟ چنانچہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرضہ لے کر حکومت کے حالات چلائے جائیں گے جیسا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہورہاہے لیکن اس مرتبہ آئی ایم ایف اتنی آسانی سے قرضہ نہیں دے گا بلکہ میری معلومات کے مطابق انتہائی سخت اور اذیت ناک شرائط عائد کرکے پاکستان کوقرضے لینے پرمجبور کرے گا۔دراصل جو لوگ پاکستان پر حکمرانی کررہے ہیں ان کا نہ کوئی ویژن ہے اور نہ کوئی حکمت عملی جس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیاجاسکتاہے۔ حکومت کرنے والوں کے پاس سوائے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کے کچھ نہیں ہے۔ ابھی حال ہی میں پی ٹی آئی پر الزام لگایا گیا کہ اس نے یورپی یونین کو ایک خط لکھاہے کہ جی ایس پی پلس پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی تھی لیکن جی ایس پی پلس کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کی طرف سے ایسا کوئی خط نہیں ملاہے۔ نیز جی ایس پی2014 سے پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کام کررہاہے اور مدد بھی کررہاہے۔ اس ادارے کا پاکستان کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میرے خیال کے مطابق اتحادی جماعتوں کے چند چاپلوس عناصراس قسم کے بیانات دے کر ملک میں باہمی اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں حالانکہ اس وقت پاکستان کے سیاسی ومعاشی حالات کی درستگی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ احساس ہر پاکستانی کے دل ودماغ میں جاگزیں لیکن یہ نیک تمنائیں پوری ہوتی نظرنہیں آرہی ہیں۔ جوآنے والے دنوں میں پاکستان اور اس کے عوام کیلئے سکون کا باعث بن سکیں بلکہ حالات بتارہے ہیں کہ عوام کی زندگی میں مزید مشکلات پیدا ہونگی ۔ دراصل ہم سب میں خود احتسابی کا جذبہ مفقود ہوچکاہےحالانکہ خود احتسابی کاعمل اختیار کرنے سے جہاں غلطیاں اور کوتاہیاں دور کی جاسکتی ہیں وہیں ایک نئی سوچ بھی جنم لیتی ہے جو ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کا موجب بنتی ہے لیکن کون اس راہ سے گزرتاہے۔ وہ یونہی انتظار کرتاہے؟ ذرا سوچیے!

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا