12:33 pm
پروفیسر ڈاکٹر مختارظفر کی پاکستانیات

پروفیسر ڈاکٹر مختارظفر کی پاکستانیات

12:33 pm

زود نویسی عطائے ربانی ہوتی ہے اور پروفیسر ڈاکٹر مختار ظفر اس عطا سے مالامال ہیں، کوئی سال ایسا نہیں جس میں ان کی پانچ سات کتب مارکیٹ کی زینت نہ بنتی ہوں ۔شعروادب ہو یا تنقیدو تاریخ کوئی موضوع ا یسا نہیں جس پر ان کی موقر تصنیف نہ ہو۔جس موضوع پرقلم اٹھائیں اچھوتی معلومات کا ڈھیر لگا دیتے ہیں اوران کی تصانیف اردو شعرو ادب اور سرائیکی شعر وادب کے طلبا و طالبات کے لئے زریں خزانہ ہیں کہ جن سے استفادہ کرکے وہ ایم فل تو کیا پی یچ ڈی کی ڈگریاں آسانی کے ساتھ حاصل کر لیتے ہیں کہ ان کی کتب میں نت نئے مضامین کا انبار دستیاب ہوتا ہے فقط یہی نہیں وہ اپنے قارئین کو شعروادب کے نئے افق سے آشنا کرتے ہیں اور تاریخ میں بھی نئی راہیں تلاش کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ میری خوش نصیبی ہے کہ آج گیارہ کتب پرمشتمل اپنی تصانیف اور تالیفات کا بنڈل مجھے بھیجا اور ان کتب میں شامل ایک کتاب پاکستانیات کو اظہار رائے کے لئے چن پایا ہوں کہ مصور پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کو جن خطرات کا آج سامنا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔ہمارے سیاستدان اور حکمران اس کی نظریاتی ساکھ ہی نہیں اس کی جغرافیائی سرحدوں کو بھی دائو پر لگانے سے گریزاں نہیں رہے ۔
پروفیسر مختار ظفر کس درد سے اپنی تصنیف پاکستانیات کے ابتدائیے میں خامہ فرساہیں کہ ’’پاکستانیت‘‘ ایک طرز فکر ہے ۔۔ایک رویہ ہے ۔۔ایک جذبہ ہے ۔۔ایک عشق ہے ۔۔ایک ولولہ رستاخیز ہے ۔۔ایک عزم صمیم ہے ۔۔ایک نیوکلیئس ہے ۔۔ان تمام خوابوں کا جو حضرت اقبال نے دیکھے، نیز ان تمام مقاصد اعلی کا جو قائداعظم نے متعین کئے تھے،یہ ایک راہ عمل ہے اسلامی نشاۃثانیہ کی بازیافت کا۔۔ایک رجز ہے جہد مسلسل کی ۔ مصنف لکھتے ہیں میری یہ کتاب وطن عزیز کی محبت میں میری سوچوں اور دل کی دھڑکنوں پرمحیط ہے، اس لئے بھی کہ یہ ہماری بقا کا ضامن ہے ، مستقبل کے سہانے خوابوں کا گویاحرم ہے اور ملی عظمت ِ پارینہ کی تجدید کا زینہ ہے ۔ ایک نظریاتی شخص اور ایک محب وطن پاکستانی اپنے ملک ، اپنی دھرتی اور اپنے خوابوں کی سرزمین کے ساتھ اس سے بڑھ کر اور کتنی محبت کی سرشاری کا اظہار کرسکتا ہے ، اپنی وفا کا یقین کیسے دلا سکتا ہے ؟کتاب پاکستانیات کے ایک مضمون میں مصنف اپنے ملک کی دلخراش معاشی و اقتصادی صورت حال پر لکھتے ہیں معاشی سطح پر پاکستان نہایت ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے،زر مبادلہ کے ذخائر اس قدر کم ہوگئے ہیں کہ کسی فوری بیرونی امداد کے بغیر ہماری بقانظر نہیں آتی۔یہی وجہ ہے کہ ملک پبلک اور معاشی ماہرین کی آرا کے خلاف آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ لے رہا ہے تاکہ امکانی دیوالیہ پن سے بچنے کی کوئی صورت نکل آئے۔ ڈاکٹر مختار ظفر شعروادب کے آدمی ہیں ، ساری عمر درس وتدریس سے وابستہ رہے اور ابھی بھی نجی تعلیمی اداروں کے انتظام و انصرام کی دیکھ بھال کرتے ہیں ، مگر ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں ان کی رگ جاں میں یہ دکھ لہو کی طرح گردش کرتا ہے کہ اس ملک کی باگ ڈور رکھنے والے ذمہ داروں نے اپنے ذمہ امور کی ذمہ داریوں کے ساتھ کماحقہ انصاف نہیں برتا ، پاک وطن کے وسائل کو اس طور نہیں برتا گیا جس طور برتا جانا چاہیے تھا۔ہمارے حکمرانوں نے کبھی اپنی چادر کاخیال نہیں رکھا ، اپنے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس کی وجہ سے بحران بڑھتے چلے گئے۔ ہم نے نمود ونمائش کو حرز جاں بنایا اوراپنی ترقی و خوشحالی کے راستے کی خود دیوار بن گئے ، علامہ اقبال نے خودی اور خوداری کی جس منزل کو ہمارے لئے جادہ نشاط سے تعبیر کیا تھا ہم نے اس منزل کی طرف جانا ہی گوارہ نہ کیا ۔شاعر مشرق نے ہماری مشکلات کاحل تصور فقر میں تلاش کیا مگر ہم تقلید مغرب میں سر گرداں ہو کررہ گئے ۔ڈاکٹر مختار ظفر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے ، انہیں ارباب بست و کشاد سے گلہ ضرور ہے مگروہ ساری ذمہ داری کا بوجھ ان پر نہیں ڈالنا چاہتے ، وہ علامہ اقبال کے اس نظریئے کے حامی ہیں کہ ’’ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘۔ تاہم وہ مقتدرہ اور مقتدر قوتوں کے امریکہ سے رومان کو محل نظر گردانتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی Think Tank ہمارے عشق کی نفسیات کو خوب جانتے ہیں کہ ہم محبوب کی خاطر مرمٹنے والے لوگ ہیں اورا مریکی مفادات کی خاطر آدھا ملک گنوا دیا تھا اور باقی ماندہ بھی اسی کے عشق میں گنوا دینے کی سعی میں مبتلا ہیں ، خدا خیر کرے ۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا