02:21 pm
دہشت گردکون؟

دہشت گردکون؟

02:21 pm

جوں جوں پاکستان میں انتخابات قریب آ رہے تھے،اپنے بیرونی آقائوں کے اشارے پر دہشت گردخودکش حملوں کی صورت میں ابتری پھیلانے کیلئے ارضِ وطن کوخون میں رنگین کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے تھے۔مستونگ وگردو پیش کے دوسرے علاقے میانوالی،ڈیرہ غازی خان، بنوں، وزیرستان اورکرم ایجنسی کے علاوہ چترال تک روح فرسا خبریں پڑھنے کوملناشروع ہوگئیں اور جوابی طورپر ہماے محافظ دلیری سے اپنی جانیں قربان کرکے اس وطن عزیزکی حفاظت میں مصروف ہیں۔گویا پاکستان جوضرب عضب اور ردالفساد آپریشنز میں ان دہشت گردوں سے صفایاکرنے میں مصروف ہے ، اسے ایک مرتبہ پھرپیغام دیا جارہا ہے کہ ان دہشت گردوں کامکمل صفایاہوناابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم نے گزشتہ دنوں بھارت کوایک سے زیادہ مرتبہ واضح پیغامات بھی دیئے کہ پاکستان اپنی لازوال قربانیوں سے ان دہشت گردوں کاخاتمہ کرنے میں مصروف ہے اوران طاقتوں کو بالآخر منہ کی کھانی پڑے گی لیکن دشمن اس وقت چاروں اطراف سے اپنی سازشوں میں مصروف رہا۔ دراصل دشمنوں کی شدید خواہش تھی کہ پاکستان میں کسی طرح انتخابات کوسبوتاژکرکے عالمی طور پر 1971ء والی کہانی دہرائی جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ نہ صرف انتخابات مکمل ہوئے بلکہ اس کے نتیجے میں سارے ملک میں حکومتیں بھی قائم ہوگئیں ۔
جوبائیڈن کاافغانستان سے یوں رسوا ہوکر انخلا کادکھ چھپائے نہیں چھپتاجبکہ افغانستان سے جان چھڑانے کے بعدان کوحقائق کی طرف لوٹ کر اپنی سابقہ پالیسیوں پرتدبرکرنا ضروری تھالیکن وہ تو فوری طورپراسی خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ روس کے ساتھ محاذآرائی میں مشغول ہوگئے اور یوکرین کی پشت پرہاتھ رکھ کرہزاروں افراد کو اپنے مفادات کی بلی چڑھادیا اوراب یوکرین کے ساتھ ساتھ روس بھی اس جنگ سے جان چھڑانے کیلئے توبیتاب ہیں لیکن امریکاابھی ایک اوردھکہ دینے کیلئے سرگرم ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے اپنے پرانے مہروں کو استعمال کرکے پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے انتخابات کوسبوتاژکرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ادھرحالیہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ قتل وغارت کی جس طرح حمائت میں بائیڈن ،اوراس کے ہمنوائوں کا شرمناک کردار ہے،خودان کے اپنے ملکوں میں لاکھوں افرادکے مظاہروں نے اس کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔ یہ سارا بیانیہ میڈیامیں درجنوں مرتبہ زیر بحث بھی رہاحتی کہ خودامریکا میں کئی دانشوروں امور سیاسی تجزیہ نگاروں نے جوبائیڈن کے اس رویے کوبداخلاقی اورسیاسی عقل سے عاری بھی قراردیا لیکن آج تک بائیڈن کے رویے میں تبدیلی کی بجائے مسلسل ایسے ریمارکس کئی دیگرملکوں کے خلاف بھی استعمال کرکے ان سیاسی تجزیہ نگاروں کی آرا کودرست ثابت کردیاہے کہ بائیڈن طاقت کے بل بوتے پرتمام مسائل کاحل اپنی مرضی کے تابع دیکھناچاہتے ہیں۔بائیڈن کے اس بیانیہ میں ایک لفظ دہشت گردی جواس فاعل کے صیغے کے ساتھ استعمال ہواہے،انتہائی مبہم اور غیرواضح ہے،دہشت گردی کیاہے؟ آج کی دنیامیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والالفظ ’’دہشت گردی ‘‘ہے۔ انسائیکلو پیڈیا بتاتا ہے کہ دنیاکی تمام زبانوں میں آج یہ سب سے زیادہ لکھااور پڑھاجانے والالفظ ہے جو کرہ ارض کی ہرزبان میں ترجمے کی صورت گردش کر رہا ہے۔ اخبارات،ریڈیو، ٹیلی ویژن ہرجگہ آپ کواس لفظ کاسامناکرناپڑے گا۔یہ لفظ ہماری سماجی زندگی کی گفتگومیں ہرطرح سے دخیل ہے۔ دنیا بھر کے اسکولوں کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طالب علموں کی زبان پرہے۔استادوں،صحافیوں اور دانشوروں کی گفتگوکامحوریہی لفظ دہشت گردی ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیامیں داخل ہوتے ہی آپ کا سامنا اس لفظ سے ہوتاہے۔آج یہ لفظ دہشت گردی بغیرکسی ٹھوس وضاحت اورتعریف کے عالمی طاقتوں کی اجارہ داری کی نذر ہوگیا ہے۔ کوئی بھی ملک ، تنظیم،گروہ یابااثرشخصیت اپنے ملک کوبین الاقوامی سطح پرذلیل کرکے اپنا ضمیر بیچ کراپنی عزت نیلام کرکے اپنے ہی شہریوں کی نظرمیں اپنے آپ کو رسوا کرکے اگرعالمی طاقتوں کے مفادات کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگاتاہے تواس ملک اورگروہ کے جنگجوحریت پسندکہلاتے ہیں اور اعلیٰ عہدیداروں کونوبل پرائز اورامن ایوارڈز دیئے جاتے ہیں اورخراج تحسین پیش کیا جاتا ہے لیکن اگرکسی کامردہ ضمیر بیدار ہو جاتا ہے، اپنے ملک کوترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے منصوبہ بندی اوردیگر ممالک سے معاہدے کیے جاتے ہیں، خیرات کاکشکول توڑ کر معیشت کومستحکم کرنے کاارادہ کیا جاتا ہے، ملک کودہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں،خوداپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی جاتی ہے،اپنے ملک کے انفرادی اور اجتماعی مفادات کوعالمی طاقتوں کی چاپلوسی پر ترجیح دی جاتی ہے تووہی لوگ جوپہلے عالمی طاقتوں کی نظر میں حریت پسندکہلاتے تھے، وہی دہشت گرد، جھوٹے اوردھوکے بازکہلاتے ہیں۔ پاکستان ہی کی مثال لے لیجئے،برسوں سے لے کر آج تک تیل کے حصول کیلئے امریکی جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کرفرنٹ لائن اتحادی کارول ادا کیا جس سے ہمارااپناملک دہشت گردی کی زد میں آگیا۔ مزیدنقصان یہ ہواکہ عالمی میڈیامیں پاکستان کو اسٹیٹ آف ٹیررقرارے دیاگیا ۔تیل کے ذریعے امریکی معیشت کوجلابخشنے کیلئے اپنے ہی ہاتھوں اپنی قوم کے نوجوانوں کودہشت گردی کی آگ میں دھکیل دے دیاگیا لیکن جب اسٹیٹ آف ٹیرر کو(اسٹیٹ آف پیس اینڈلو)میں تبدیل کرنے کا ارادہ کیاگیاتوہم دھوکے بازاور جھوٹے ٹھہرے۔ جب اپنی لازوال قربانیوں سے اپنے ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کوختم کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرلی اوریہ تمام دہشت گرد پاکستان کی سرزمین پریاتوماردیئے گئے یاپھر فرارہوکر افغانستان کی سرزمین کے اس علاقے میں جابسے جہاں خودامریکی افواج کی عملداری تھی اور ان کی ناک کے نیچے بھارتی’’را‘‘انہیں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کیلئے باقاعدہ اڈے قائم رکھے تھے اورایک مرتبہ پھر انہیں گمراہ لوگوں کواستعمال کرنے کیلئے کام شروع ہوچکاہے، اور پاکستان کے ٹھوس شواہد فراہم کرنے کے باوجود ان کے خلاف کاروائی سے اجتناب کیاجارہاہے لیکن جب بھی ’’ڈومور‘‘ کے احکامات ماننے کی بجائے اقوام عالم سے ’’ڈومور‘‘ کا جائز مطالبہ کیا گیا توجواب میں تحسین کی بجائے الٹا اس پرجھوٹ اوردھوکہ دہی کاالزام ایک فاتر العقل کی طرف سے لگادیاگیا۔ افغانستان کی مثال لے لیجئے۔روس کے ساتھ برسرپیکارافغان طالبان کومالی تعاون کے ساتھ ساتھ امریکاکی طرف سے اسٹنگر میزائل اور جدیدقسم کا اسلحہ فراہم کیاجاتارہاجس کی مدد سے تقریباً دس سال تک بے سروپاطالبان روس کے ساتھ زورآزمائی کرتے رہے بالآخرروس انتہائی بری طرح شکست کھاکرنہ صرف اپنا بوریا بستر سمیٹ کرچلاگیابلکہ اسی کے بطن سے چھ اور مسلم ریاستوں کاقیام عمل میں آگیا اور امریکا دنیامیں واحد سپرپاوربن گیا۔ ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا