02:17 pm
بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس اور پاکستانی جے ایف 17تھنڈر

بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس اور پاکستانی جے ایف 17تھنڈر

02:17 pm

راجھستان میں بھارتی ایٹمی دھماکوں کی سائٹ پوکھران کے قریب انڈین آرمی ، نیوی اور ائیر فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں ، اسی دوران بھارت میں تیار کیا گیا انتہائی مہنگا لڑاکا طیارہ تیجس ایک دلچسپ فضائی حادثے میں تباہ ہو گیا ، یہ واضح نہیں کہ حادثے کا شکار ہونے والا تیجس طیارہ انہی مشقوں میں شریک تھا یا الگ سے کسی تربیتی پرواز پر تھا ۔ یہ حادثہ ’’دلچسپ‘‘ یوں ہوا کہ کسی مقامی شہری نے اپنے موبائل فون سے عین اس وقت کی ویڈیو بنا لی کی جب انڈین ائیر فورس کے پائلٹ نے دوران پرواز اپنے فل فنکشنل طیارے سے ایجیکٹ کر کے اسے رہائشی علاقے پر گرا دیا اور اس کا رخ آبادی سے باہر موڑنے کی کوئی کوشش نہ کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فل فنکشنل طیارہ بغیر پائلٹ کے صحیح سلامت اڑتا ہوا آگے جا رہا ہے اور سامنے کاک پٹ سے ایجیکٹ کرنے والے پائلٹ کا پیراشوٹ فضا میں اڑ رہا ہے ۔
فل فنکشنل طیارے سے اتنی افراتفری میں ایجیکٹ کرنا کہ آبادی کو بچانے کیلئے چند لمحے رک کر اس کا رخ بھی نہ موڑا جائے ۔ بھارتی پائلٹ کا غیر پیشہ ورانہ فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا بھر کی ائیر فورس کمیونٹی میں اس پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں ، پائلٹ کے ایجیکٹ ہونے کے بعد کچھ دیر تک طیارے نے فضا میں پرواز کی اور پھر ایک ہاسٹل پر جا گرا جو خوش قسمتی سے خالی تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ افسوسناک حادثہ پاکستانی سرحد کے قریب راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں 12 مارچ کو پیش آیا ۔ بھارت نے اس طیارے میں انتہائی مہنگی اسرائیلی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے اور اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری سے فول پروف حفاظتی طریقہ کار کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں فروخت کیلئے اس کی زور دار مارکیٹنگ بھی کر رہا ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک کو تیجس نام کا یہ مہنگا طیارہ بیچنے کیلئے جاری جارحانہ سفارتکاری کے دوران اگست 2022 ء میں بھارتی حکومت نے ملائیشیا سے طویل مذاکرات کیئے لیکن یہ ڈیل فائنل نہ ہو سکی ۔ آبادی پر گرنے کے حالیہ حادثے سے طیارے کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کی کوششوں کو سخت دھچکا لگے گا جس میں پہلے ہی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی ۔ بھارتی پائلٹوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی حالت زار دنیا بھر میں ضرب المثل بن چکی ہے اور وہ 75 برسوں کے دوران 2 ہزار سے زائد فضائی حادثات کے دوران لڑاکا و ٹرانسپورٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی ایک بہت بڑی تعداد تباہ کر چکے ہیں۔ جن میں 400 سے زائد صرف مگ 21 طیارے شامل ہیں ۔ بھارت نے روس سے کل 872 مگ 21 لڑاکا طیارے خریدے جن میں سے 400 سے زائد فضائی حادثات کا شکار ہو کر بھارتی پائلٹوں کی ’’فنی مہارت‘‘ کی بھینٹ چڑھ گئے ، ان حادثات میں 50 سے زائد بھارتی پائلٹ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ان سینکڑوں حادثات کی وجہ سے بھارت میں مگ 21 طیارے ’’اڑتے ہوئے تابوت‘‘ کے نام سے مشہور ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اڑتے ہوئے تابوتوں کو اسی تیجاس سے ری پلیس کرنے کے پراجیکٹ پر کام جاری تھا کہ اب متبادل طیارے کے رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہونے کا حادثہ بھی پیش آ گیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ انڈین ائیر فورس اپنے پرانے اڑتے ہوئے تابوت نئے اور جدید اڑتے ہوئے تابوت سے ری پلیس کرنے جا رہی ہے ۔ بھارتی فضائیہ میں اس وقت مگ 21کے آخری 3 سکواڈرن بچے ہوئے ہیں جن میں شامل طیاروں کی کل تعداد 50 کے قریب ہے ، مگ 21 کے ان آخری 3 سکواڈرنز کو 2025 تک ریٹائرڈ کر کے ان کی جگہ تیجس مارک ون اے طیاروں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں اسی سلسلے میں مزید 97 تیجس مارک ون اے طیاروں کی انڈین ائیر فورس کیلئے خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے اور بھارتی کمپنی بڑے جوش و خروش سے یہ نئے ’’تابوت‘‘ تیار کر رہی ہے. مشین کتنی ہی جدید کیوں نہ ہو اس کے پیچھے بیٹھا ہوا پائلٹ بھی بہت اہم ہوتا ہے ، بھارتیوں نے تیجس کیلئے جدید ترین اسرائیلی ٹیکنالوجی تو امپورٹ کر لی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ انڈین پائلٹوں کیلئے اسرائیلی پائلٹوں سے تھوڑی سی مہارت بھی مانگ لی جاتی۔اب بات ہو جائے ان نئے اڑتے ہوئے تابوتوں کے بارے میں بھارتی فضائیہ کے بلند بانگ دعوئوں کی کہ جن کی ٹیکنالوجی اتنی جدید ہے کہ پائلٹ کو فل فنکشنل طیارے سے ایجیکٹ ہوتے s وقت اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ طیارے کا رخ ہی آبادی سے باہر موڑ سکے ، یہ حادثہ جیسلمیر میں پیش آیا جو وسیع و عریض صحرائی علاقے ہے ، اس لئے طیارے کا رخ آبادی سے باہر کھلے صحرا کی طرف موڑنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت تھی اور نہ ہی بہت زیادہ وقت چاہیئے تھا ، اس کے باوجود اس طیارے کی جدید ٹیکنالوجی اور غیر معمولی محفوظ کاک پٹ کا بہت ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے ۔ 2021 ء میں انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل آر کے ایس بھدوریا کا کہنا تھا کہ انڈیا کا دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بالاکوٹ جیسی سرجیکل سٹرائیکس کی کارروائی انتہائی مہارت سے سرانجام دینے میں معاون ثابت ہو گا ، اس بلند بانگ دعوے سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ بھارتیوں کا اعلیٰ کارکردگی کا معیار کیا ہے ، کہ بالا کوٹ آپریشن میں انہیں چند درخت اور کچھ پرندے ہلاک کرنے کے سوا کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی ۔ مسٹر بھدوریا نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ چین کے اشتراک کے ساتھ تیار کردہ پاکستان کے جدید لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر معیار ، قابلیت اور پرسیژن (ہدف کا درست نشانہ) میں انڈیا کے اس تیجس لڑاکا طیارے کے سامنے ’’ کہیں کھڑے نہیں ہو سکتے‘‘ جس کا مطلب یہ تھا کہ تیجس کا معیار اتنا بلند ہے کہ تھنڈر کا اس سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے ۔ بھدوریا کا دعویٰ تھا کہ فور اینڈ ہاف جنریشن کے ہلکے تیجس لڑاکا طیارے یعنی لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے اور انڈیا کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے جو سنگل انجن ہے، اور جس میں لگائے گئے پچاس فیصد سے زیادہ حصے انڈیا میں تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ دعوی بھی کیا جاتا ہے کہ یہ طیارہ زیادہ وزن کے ساتھ سخوئی طیارے جتنے ہتھیار اور میزائل لے کر پرواز کر سکتا ہے۔ ان بلند بانگ دعوئوں کی اصل وجہ اس طیارے کی بہت زیادہ قیمت ہے ، سنہ 2021 ء میں انڈین فضائیہ کے ریٹائرڈ ونگ کمانڈر کیٹی سبسٹین نے کہا تھا کہ تیجس مارک 1 اے روس کے سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے زیادہ مہنگا ہے کیونکہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سے جدید آلات اس میں نصب کیے گئے ہیں۔بھارتی فضائیہ نے جیسلمیر حادثے کی انکوائری کو ٹاپ سیکرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں کیونکہ حادثہ کا باعث بننے والے کسی خطرناک فنی نقص کا سامنے آنا طیارے کی انٹرنیشنل مارکیٹ کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے ۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہیں اور اس ضمن میں ایک انکوائری آرڈر کر دی گئی ہے۔ تیجس سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی شعلہ یا چمک کے ہیں۔ اسرائیلی ٹیکنالوجی سے لیس بھارت کے تیجس مارک ون اے کی قیمت 43 سے 45 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ چینی ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ون کی قیمت صرف سے 15 سے 20 ملین ڈالر تھی جبکہ بلاک 220 سے 25 ملین ڈالر قیمت کا حامل رہا ، پاک فضائیہ اب بلاک 3 کو اپنے بیڑے میں شامل کر رہی ہے اور عالمی مارکیٹ میں بھی فروخت کیلئے پیش کر رہی ہے جدید ترین بلاک 3 کی قیمت 55 ملین ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر عالمی سطح پر مسلمہ لڑاکا طیارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے پاکستان اور چین کی ائیر فورسز میں سینکڑوں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل ہیں ، اس کے علاوہ میانمار ، نائیجیریا اور آذربائیجان کی ائیر فورسز بھی یہ طیارے استعمال کر رہی ہیں اور عراق بھی 12 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 تھری خریدنے کیلئے پاکستان کے ساتھ معاملات فائنل کر چکا ہے اور اس سودے کی قیمت 664 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے یعنی 55 ملین ڈالر فی طیارہ ۔ اس کے علاہ ایران ، وینزویلا اور افغانستان سمیت دنیا کے7دیگر ممالک بھی یہ کامیاب طیارہ خریدنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی مذاکرات جاری ہیں ۔ دنیا بھر میں ہونے والے ائیر شوز میں جے ایف 17 تھنڈر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان اپنے دیسی طیارے کی فروخت میں بھارت سے بہت آگے نکل چکا ہے اور کئی ممالک یہ طیارہ خرید چکے ہیں اور کئی ڈیلز پائپ لائن میں ہیں جبکہ بھارت 20 برسوں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود ابھی پہلا گاہک بھی تلاش نہیں کر سکا ، وجہ اس کی صرف ایک ہے کہ ، اونچی دوکان، پھیکا پکوان۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا