12:32 pm
زکوٰۃ……فضائل ،مسائل اور حکمتیں

زکوٰۃ……فضائل ،مسائل اور حکمتیں

12:32 pm

رمضان المبارک میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیاجاتا ہے ۔اس ماہ مبارک کو دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ قرار دیاگیا ہے ۔اس لیے اس ماہ مبار ک میں اہل ایمان جہاں دیگر نیک کاموں میں خوب بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہیں انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کے راستے میں خوب بڑھ چڑجھ کر خرچ کرنے کا اہتمام کرناچاہیے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ماہ مبارک میں موسلادھار بارش کی طرح سخاوت اور اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا اہتمام فرمایا کرتے تھے ۔ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی ماہ رمضان میں اللہ کا دیا ہوا مال اللہ کی راہ میں لٹانے کا خوب اہتمام کیا کریں اور نفلی صدقات وخیرات سے کہیں زیادہ فرض زکوٰۃ کی ادائیگی کا اہتمام کیا کریں ۔
دین اسلام میں زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم میں سینکڑوں مقامات پر نماز کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ کا ذکر آیا ہے ۔قرآن کریم میں ایک مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ٰہے ’’جولوگ سونے اور چاندی کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں اور اسے اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خوش خبری سنادو ،جس دن ان سونے چاندی کے خزانوں کو جہنم کی آگ میں تپاکر ان کے چہروں ،ان کی پشتوں اور ان کے پہلوئووں کو داغا جائے گا او ران سے کہاجائے گا کہ یہ تھا تمہارا مال جو تم نے اپنے لئے جمع کیا تھا ،پس اپنے جمع کئے کی سزا چکھو۔‘‘ اسی طرح ارشادنبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔(۱)اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں اوریہ کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں ۔(۲)نماز قائم کرنا (۳)زکوٰۃ اداکرنا (۴) بیت اللہ کا حج کرنا (۴)رمضان المبارک کے روزے رکھنا،ایک اور حدیث میں ہے کہ’’ جس شخص نے اپنے مال کی زکوٰۃ اداکردی اس نے اس کے شرکو دور کردیا‘‘،ایک اور حدیث میں ہے’’ جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی تو تم پر جوذمہ داری عائد ہوتی تھی اس سے تم سبکدوش ہوگئے ‘‘۔ایک اور حدیث میں ہے کہ’’ اپنے مالوں کو زکوٰۃ کے ذریعہ محفوظ کرو ،اپنے بیماروں کاصدقہ سے علاج کرو اور مصائب کے طوفانوں کا دعا وتضرع سے مقابلہ کرو‘‘۔ایک اور حدیث میں ہے کہ’’ جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادانہیںکرتا قیامت میںاس کا مال گنجے سانپ کی شکل میں آئے گا اور اس کی گردن سے لپٹ کر گلے کا طوق بن جائے گا ۔‘‘ حق تعالیٰ شانہ نے جتنے احکام بندوں کے لیے مقرر فرمائے ہیں ان میں بے شمار حکمتیں ہیںجن کاانسانی عقل احاطہ نہیں کرسکتی ۔اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کے فریضہ میں بھی بہت ساری حکمتیں رکھی ہیں انسان کی ان حکمتوں تک رسائی ممکن نہیں ۔ مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید ؒ نے ان میں سے کچھ عام فہم حکمتیں کچھ یوں ذکر کی ہیں ۔ (۱)آج کل امیر وغریب کی جنگ اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے متمول طبقہ کے ذمہ پسماندہ طبقہ کے جو حقوق عائد کئے انہوں نے اس سے پہلوتہی کی اگر پورے ملک کی دولت کا چالیسواں حصہ ضرورت مندوں میں تقسیم کرلیاجائے او ریہ عمل مسلسل جاری رہے اور متمول طبقہ کسی جبر واکراہ کے بغیر ہمیشہ یہ فریضہ اداکرتا رہے اور پھر اس رقم کی منصفانہ تقسیم مسلسل ہوتی رہے تو کچھ ہی عرصہ میں غربت کا خاتمہ ہوجائے گا اور امیراور غریب کے درمیان جو دوریاں ہیں وہ ختم ہوجائیں گی ۔اور پوری ملت اسلامیہ سکون اور راحت میں ہوجائے گی ۔یہ ملت اسلامیہ کے لیے نہیں ہے بلکہ اگر پوری دنیا اس پر عمل پیراہوجائے تو دنیا سے غر بت کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔ (۲)مال ودولت کی حیثیت معیشت میں ایسی ہی ہے جیسے خون کی بدن میں ۔اگر خون کی گردش میں فتور آجائے توا نسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہوجاتاہے اور بعض اوقات دورے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور موت تک واقع ہوجاتی ہے ۔ٹھیک اسی طرح اگر دولت کی منصفانہ تقسیم نہ ہو تو معاشرہ کی زندگی خطرہ میں ہوتی ہے ۔حق تعالیٰ نے دولت کی منصفانہ تقسیم اور عادلانہ گردش کے لیے جہاں اوربہت ساری تدبیریں ارشاد فرمائی ہیں ان میں سے ایک زکوۃ وصدقات کانظام بھی ہے اگر یہ نظام صحیح چلتارہے تومعاشرہ میں دولت کی بے اعتدالیاں ختم ہوجائیں گی۔ (۳)انسانوں سے ہمدردی انسانیت کا اہم ترین وصف ہے ۔جس شخص کا دل اپنے جیسے انسانوں کی بے چارگی ،غربت وافلاس،بھوک ،فقروفاقہ اور تنگ دستی وزبوں حالی دیکھ کر نہیں پسیجتا وہ انسان نہیں جانور ہے ۔چونکہ ایسے مواقع پر شیطان اور نفس انسان کو ہمدری میں اپنا کردار اداکرنے سے باز رکھتے ہیں اس لئے حق تعالیٰ شانہ نے اپنے کمزور بندوں کی مدد کے لیے امیروں کے ذمہ یہ فریضہ عائد کیا ہے کہ وہ زکوۃ کے ذریعہ سے غریبوں کی مدد کریں ۔ (۴)مال جہاں انسانی معیشت کی بنیا د ہے وہیں انسانی اخلاق کے بنانے اور بگاڑنے میں بھی اس کو گہرا دخل ہے بعض مرتبہ مال نہ ہونا انسان کو غیر انسانی حرکات پر آمادہ کرتاہے اور وہ معاشرہ کی ناانصافی کو دیکھ کر معاشرتی سکون کو غارت کرنے کی ٹھان لیتاہے ۔بعض اوقات وہ چوری ،ڈکیتی ،سٹہ بازی اور جواجیسی قبیح حرکات کا ارتکاب کرتاہے اور کبھی غربت سے تنگ آکر وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ۔کبھی وہ پیٹ کا جہنم بھرنے کے لیے اپنی عزت وعصمت کو نیلام کردیتاہے او رکبھی فقروفاقہ کا مداوا ڈھونڈنے کے لیے اپنے دین وایمان کا سودا کردیتاہے۔ اسی بناء پر ایک حدیث میں فرمایا گیا کہ قریب ہے کہ فقرو فاقہ انسان کو جہنم تک پہنچادے ۔ہمارے معاشرے میں یہ تمام برائیاں بہت عام ہوچکی ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔اگر زکوۃ کی منصفانہ تقسیم کوعمل میں لایا جائے توان برائیوں سے بچا جاسکتاہے ۔ (۵)زکوۃ وصدقات کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے مال ودولت میںبرکت ہوتی ہے زکوۃ وصدقات میں بخل کرنا آسمانی برکتوں کے دروازے سے بند کردیتاہے۔حدیث میں آتاہے کہ جو قوم زکوٰہ روک لیتی ہے اللہ تعالیٰ اس پر قحط اور خشک سالی مسلط کردیتاہے او رآسمانوں سے بارش بند ہوجاتی ہے ۔ایک اور حدیث میں ہے کہ چار چیزوں کا نتیجہ چار چیزوں کی شکل میں ہوتاہے ۔ ۱:۔جب کوئی قدم عہد شکنی کرنی ہو تو اس پر دشمنوں کو مسلط کردیا جاتاہے ۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا