02:15 pm
مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار

مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار

02:15 pm

مصنوعی ذہانت جسے انگریزی زبان میں آرٹیفیشئل انٹیلی جنس (اے آر)کہتے ہیں آنے والے ادوار میں انسان کی زندگیوں کو اسی حیرت انگیز طریقے سے بدل دے گی جس طرح سائنس فکشن میں ایک فلمی ہیرو ناقابل یقین اور محیرالعقول کارنامے انجام دیتا ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے پہلے ہی اتنی ترقی کر چکی ہے کہ زمانہ قدیم کا کوئی انسان اچانک اس دنیا میں آ جائے تو وہ اسے انسانوں کی دنیا ہرگز قرار نہیں دے گا بلکہ یقینا یہ دعویٰ کرے گا کہ ’’یہ دنیا کوئی جادو نگری یا جنات کا ٹھکانہ ہے‘‘! یہاں تک کہ ہمارے نظام آواز سے لے کر صنعت اور خود کار ڈرائیونگ تک ہماری زندگیاں اس قدر بدلتی جا رہی ہیں کہ ہم ایک دن اپنے انسان ہونے کے مفہوم کو یکسر بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے!
ہم آج کی اس نشست میں زندگی کے ان مثبت اور منفی پہلوو'ں کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے نزدیک کے مستقبل کو انسان ہی کی تخلیق کردہ مصنوعی ذہانت ششدر اور حیران کن حد تک کس طرح تبدیل کر دے گی۔ زندگی کے درخشاں پہلوئوں کے اعتبار سے مصنوعی ذہانت کسی نعمت اور رحمت خداوندی سے کم نہیں ہے کہ مصنوعی ذہانت کی عین تشخیص حفظان صحت اور ادویہ کے شعبے میں ایک ایسا انقلاب برپا کر دے گی کہ اس کے ذریعے انسانی جینیٹکس کا تجزیہ ہو سکے گا، ماحول، علاج، ڈیجیٹل تھیراپی اور انداز زندگی کے اعداد و شمار کا احاطہ کیا جا سکے گا، حتی کہ بیماری اور برائی وغیرہ سے پاک ’’پرفیکٹ بیبیز‘‘ پیدا ہونے لگیں گے جس سے انسانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں صحت اور لمبی زندگی کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔ زمینی سفر کے حوالے سے پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ انٹرنیٹ اور الگورتھم کے کمالات سے 2035 ء تک 70 فیصد گاڑیاں انسانی ڈرائیورز کے بغیر چلنے لگیں گی، یہاں تک کہ مصنوعی ذہانت سے لیس بائیکس اور کاریں وغیرہ صلاحیت، ادراک، مشاہدے، پیش گوئی اور کارکردگی کے اعتبار سے حقیقی انسانی ذہانت کو اتنا پیچھے چھوڑ دیں گی کہ سفر حادثات سے کافی حد تک محفوظ ہو جائے گا۔ اس کے برعکس زندگی کے تاریک پہلوئوں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کے بہت سے منفی اثرات بھی موجود ہیں کہ اس سے اخلاقیات کے تباہ ہونے کے بھی واضح امکانات موجود ہیں جس سے الگورتھم کے غیرضروری اور نامناسب استعمال سے ’’اکاونٹیبلٹی‘‘ اور ’’لائف پرائیویسی‘‘ ختم ہو کر رہ جائے گی، انسانوں میں تعصب اور منافقت بڑھ جائے گی، خریدوفروخت، تجارت، فیصلہ سازی اور جرائم کے خلاف عدالتی نظام تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ اسی طرح آرٹیفیشئل انٹیلی جنس کی مزید ترقی اور زیادہ استعمال سے روزگار کے اصولوں پر منفی اثر پڑے گا اور دنیا میں بے روزگاری کا ایک سیلاب آ جائے گا جبکہ نئے ذرائع کی عدم دریافت اور مین پاور کے اضافے سے دنیا میں دولت کے ارتکاز میں اضافہ ہو گا اور حسد و نفرت کے بڑھ جانے کی وجہ سے دنیا میں شدت پسندی اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا۔ خیر اور شر کے حوالوں سے انسان کی زندگی میں یہ مصنوعی ذہانت کے ایسے امکانی پہلو ہیں کہ جن میں توازان پیدا کرنے کے لئے دنیا کو ابھی سے سوچ بچار کرنی چایئے۔ افراط و تفریط زندگی کی بقا کے لئے زہر قاتل ہے۔ ہم مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک مشین میں داخل ہو کر چند سیکنڈوں میں لاکھوں، کروڑوں اور اربوں میل کے فاصلے پر موجود کسی ستارے کی سطح پر تو اتر سکتے ہیں مگر یہ مفروضی آرٹیفیشئل انٹیلی جنس جب ہمارے بیالوجیکل عقل و شعور کو مکمل طور پر عبور کرے گی تو خود ہماری زندگی ہی خطرے سے دوچار ہو جائے گی۔ یہ بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت کے بارے ایسے امکانی سوالات ہیں جن سے ہمیں آنے والے کل واسطہ پڑنے والا ہے۔ انسان کا محفوظ اور پائیدار مستقبل انسانی اقدار و ہمدردی، فلسفیانہ مکالمے اور معیاری دانش و حکمت پر استوار ہوتا ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایسے سوالات کے بارے سوچنے اور ان کے معقول جوابات یا حل ڈھونڈنے والا ابھی کوئی طبقہ پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا