02:18 pm
کشمیریوں کی تذلیل ، عصمت دری بھارت کا فوجی حربہ

کشمیریوں کی تذلیل ، عصمت دری بھارت کا فوجی حربہ

02:18 pm

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کو سزا دینے اور انہیں تذلیل کا نشانہ بنانے کیلئے عصمت دری کو فوجی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموںوکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین کی بے حرمتی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1990 سے اب تک بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین کی بے حرمتی اور آبروریزی کے 11ہزار2سو56 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کو قابض فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کو نشانہ بنانے کی ایک بدترین مثال قرار دیا۔ بھارتی فوجیوں نے 23 اور 24 فروری 1991 ء کی درمیانی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں 100 کے قریب کشمیری خواتین کی
اجتماعی عصمت دری کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین کو بھارتی فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی وجہ سے ایک نہ ختم ہونے والے صدمے کا سامنا ہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طر ف سے عصمت دری کے بہت سے واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آبروریزی کے مرتکب بھارتی فوجی کھلے عام گھوم رہے ہیں اور کسی بھی مجرم فوجی کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے آبروریزی کے واقعات کا نوٹس لے اور اس حوالے سے بھارت کا محاسبہ کرے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میںجنوری 1989سے اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 96ہزار2سو90شہریوں کو شہید کیا جن میں ہزاروں خواتین شامل ہیں ۔ بھارتی فوجیوںنے جنوری 2001سے اب تک کم از کم685خواتین کو شہید کیا۔ بھارت کی جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران 22ہزار 9سو 73 خواتین بیوہ ہوئی ہیںجبکہ بھارتی فوجیوں نے11 ہزار 2سو63خواتین کو بے حرمتی اور آبرو ریزی کا نشانہ بنایا ۔کنن پوشپورہ اجتماعی عصمت دری، شوپیاں کی سترہ سالہ آسیہ جان اور اس کی بھابھی نیلو فر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل اور کٹھوعہ کی آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کا اغوا، اجتماعی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعات بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں خواتین پر مظالم کی واضح مثالیں ہیں۔ مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے ہزاروں خواتین کے بیٹوں، شوہروں اوربھائیوںکو حراست کے دوران لاپتہ اور قتل کر دیا ہے ۔دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم کے مطابق گزشتہ34برس کے دوران 8ہزار سے زائد کشمیریوںکو دوران حراست لاپتہ کردیاہے ۔ لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پرنٹس ڈس اپیڈ پرسنز کے مطابق گزشتہ 35برس میں 8ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی حراست میں لاپتہ ہوئے ہیں۔ یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر پیلٹ چھروں کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے ہزاروں طلبہ وطالبات زخمی ہوئے ہیں جبکہ آنکھوں میں پیلٹ چھرے لگنے کی وجہ سے 19ماہ کی شیر خوار بچی حبہ جان، 2 سالہ نصرت جان ، 17 سالہ الفت حمید ، انشا مشتاق، 17سالہ عفرہ شکور ، شکیلہ بانو،11سالہ تمنا،16سالہ شبروزہ میر،35سالہ شکیلہ بیگم اور31سالہ رافعہ بانو سمیت سینکڑوں بچے اور بچیاں اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں ۔ 10جولائی 2016کو سرینگر کے علاقے قمر واری میں بھارتی پولیس نے 4 سالہ زہرہ مجید کوپیلٹ گنسے نشانہ بنایا جس سے اس کے پیٹ اور ٹانگوں پر زخم آئے ۔ جولائی2021 میں بھارتی پولیس کے ایک کانسٹیبل اور ایس اپی او نے جموں کے علاقے ڈنسل میں ایک نابالغ دلت بچی کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انشاطارق شاہ، صائمہ اختر، شازیہ اختر، افروزہ، عائشہ مشتاق، حنا بشیر بیگ، نصرت جان، شبروزہ بانو اور آسیہ بانو سمیت تین درجن سے زائد خواتین مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارتی جیلوںمیں غیر قانونی طور پر بندہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشمیری خواتین مسلسل بھارتی جبر کی وجہ سے متعدد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ ہزاروں جبری گمشدگیوں کی وجہ سے خواتین کی ایک بڑی تعداد مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں ۔ انہیں اپنے شوہروں کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا شہید کیے جاچکے ہیں۔کئی مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیرکی رہائشی 400 کے قریب خواتین کو مقبوضہ علاقے میں ناانصافی کا سامنا ہے۔ ان خواتین نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر آزادجموںوکشمیر ہجرت کرنے والے نوجوانوں سے شادی کی تھی اور بعد ازاں یہ اپنے شوہروں اور بچوں کو ساتھ مقبوضہ علاقے میں گئی تھیں۔ قابض بھارتی انتظامیہ ان خواتین کو نہ تو شہریت کے حقوق دے رہی ہے اور نہ ہی آزاد جموں و کشمیر واپس جانے کے لیے سفری دستاویزات مہیا کررہی ہے۔ ان کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلے سے محروم رکھا جاتا ہے۔ ان خواتین کو وہ بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں جو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میںدرج ہیں ۔ کشمیری خواتین کو بدترین سیاسی انتقام کا بھی بڑے پیمانے پر سامنا ہے۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ رفیقہ بیگم 2021 ء میں سری نگر کے علاقے ملورہ شالہ ٹینگ میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں لیکن ایاز اکبر کو اپنی اہلیہ کے جنازے میں بھی شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما معراج الدین کلوال کی اہلیہ معروفہ معراج کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی مسلسل حراست کے سبب سخت ذہنی تنائو کا شکار ہیں ، میری بیٹیوں نے کئی برس سے اپنے والد کو نہیں دیکھا ۔ انہوںنے کہا کہ میری ساس اور میرے شوہر کی والدہ بیٹے کا انتظار کرتے کرتے گزشتہ برس انتقال کر گئیں۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا