12:31 pm
القاہرہ  ،سرزمین  قاہرہ سےدلچسپ مشاہدات

القاہرہ ،سرزمین قاہرہ سےدلچسپ مشاہدات

12:31 pm

مصر کا ایک امیر بزنس مین تھا۔ اس کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ تھی کہ ایک دن ا س کو دل میں تکلیف کا احساس ہوا‘ اور جب اس نے قاہرہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں اپنا علاج کرایا تو ڈ اکٹروں نے معذرت کرتے ہوئے اسے یورپ جانے کاکہا‘ یورپ میں تمام ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ تم صرف چند دن کے مہمان ہو کیونکہ تمہارا دل کام کرناچھوڑ رہاہے ‘ وہ شخص بائی پاس کروا کر مصر واپس آگیا ۔ ایک دن وہ ایک دکان سے گوشت خرید رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک عورت قصائی کے پھینکے ہوئے چربی کے ٹکڑوں کو جمع کر رہی تھی۔ اس شخص نے عورت سے پوچھا تم اسے کیوں جمع کررہی ہو؟ عورت نے جواب دیا کہ گھر میں بچے گوشت کھانے کی ضد کررہے تھے ‘ چونکہ میرا شوہر وفات چکا ہے اورکمانے کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے اس لیے میں نے بچوں کی ضد کی بدولت مجبور ہوکر یہ قدم اٹھایا ہے، اس پھینکی ہوئی چربی کے ساتھ تھوڑا بہت گوشت بھی آجاتا ہے جسے صاف کر کے پکا لوں گی‘ بزنس مین کی آنکھوں میں آنسو آگئے اس نے سوچا میری اتنی دولت کا مجھے کیا فائدہ میں تو اب بس چند دن کا مہمان ہوں، میری دولت کسی غریب کے کام آجائے اس سے اچھا اور کیا۔اس نے اسی وقت اس عورت کو کافی سارا گوشت خرید کر دیا اور قصائی سے کہا اس عورت کو پہچان لو، یہ جب بھی آئے اور جتنا بھی گوشت مانگے اسے دےدینا اور پیسے مجھ سے لے لینا۔اس واقعے کے بعد وہ شخص اپنے روزمرہ کے معمولات میں مصروف ہوگیا، کچھ دن اسے دل میں کسی تکلیف کا احساس نہ ہوا، تو اس نے قاہرہ میں موجود لیبارٹری میں دوبارہ ٹیسٹ کرائے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق آپ کے دل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن تسلی کیلئے آپ دوبارہ یورپ میں چیک اپ کروا آئیں۔وہ شخص دوبارہ یورپ گیا اوروہاں ٹیسٹ کرائے، رپورٹس کے مطابق اس کے دل میں کوئی خرابی سرے سے تھی ہی نہیں۔ڈاکٹر حیران رہ گئے اور اس سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیا کھایا کہ آپ کی بیماری جڑ سے ختم ہوگئی۔ اسے وہ گوشت والی بات یاد آئی اور اس نے مسکرا کر کہا، علاج وہاں سے ہوا جس پر تم یقین نہیں رکھتے، بے شک میرے نبی ﷺ نے سچ کہا تھا کہ صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے۔
قاہرہ شہر جب آباد کرنے کا خیال پیدا ہواحکمرانوں کے ہاں تو فیصلہ ہوا نجومیوں سے مشاورت کے بعد کہ اس کی بنیادیں ’’سعد‘‘ وقت میں اٹھائی جائیں گی چنانچہ نجومیوں کی مشاورت سے جہاں جہاں سنگ بنیاد رکھا جانا تھا لمبی لمبی رسیاں لٹا دی گئیں‘ بانسوں سے باندھ کر ‘ سب تیاری مکمل تھی حکمران نجومیوں کے سعد وقت بتانے کے اعلان کا انتظار کررہے تھے۔ رسیوں کے ساتھ گھنٹیاں باندھی جاچکی تھیں کہ اچانک ایک بڑا سا پرندہ آکر اس کی اوپر بیٹھ گیا جس سے ساری گھنٹیاں بج اٹھیں لہٰذا ہدایات کی روشنی میں معماروں نے فوراً بنیادیں رکھ دیں۔ جب ایسا ہو رہا تھا تو نجومی چیخ رہے تھے کہ حضور یہ تو بہت منحوس اور سخت وقت ہے جس میں بنیادیں رکھی جارہی تھیں اگرچہ بنیادیں تو رکھی جاچکی تھیں۔ چونکہ نجومی اس معاملے پر ’’القاہرہ‘ القاہرہ‘‘ کہہ رہے تھے کہ ’’بہت سخت وقت‘ بہت سخت وقت‘‘ لہٰذا بنیادیں مکمل ہوتے ہی اس نئے شہر کانام ازخود القاہرہ ہوگیا۔ تب سے آج تک یہ القاہرہ جو مصری دارالخلافہ ہے بہت ہی سخت ‘ المیہ واقعات‘ مشاہدات دنیا کے سامنے لاچکا ہے۔ جس شہر کی بنیادیں ہی بقول مصری نجومیوں کے بہت سخت وقت میں اٹھ گئی ہوں وہاں کے پتھر دل حکمران ثابت ہوئے، پتھر دل فیصلے ہوئے۔جن میں حسن البنا اور سید قطب جیسے صالحین کو عملی سیاست و اقتدار سیاست کے سبب شہادتوں اور پھانسیوں پرسے گزرنا پڑا۔ تب سے صالحین کو اپنی اپنی کربلا سے گزرنا پڑتا ہے، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جنرل جمال عبدالناصر اور جنرل نجیب سوڈانی کی انقلاب کہانی گزشتہ نشست میں بیان کرچکا ہوں۔ آج یہ بات الم نشرح ہوچکی ہے کہ یہ انقلاب محض مصری فوج کی اپنی سوچ نہیں تھی بلکہ کچھ قوم پرستانہ جہاں سوچ کچھ تھی وہاں امریکہ ، روس (سوویت یونین) بھی اس میں متوجہ تھے، ہاں جنرل نجیب سے انقلاب کو جنرل جمال عبدالناصر کی طرف منتقل کرنےکا عمل تو واضح طور پر سوویت کمیونزم نے کروایا تھا کہ جنرل جمال عبدالناصر کمیونسٹ قوم پرست، فرعونی اولاد ہونے پر فخر کرنے والا تھا جبکہ جنرل نجیب سوڈانی، اخوان کے ہاں پسندیدہ تھا جیسا کہ جنرل عبدالفتاح السیسی صدر محمد مرسی اخوانی کے ہاں مقبول و معروف تھا۔ حسن البناء اور سید قطب وغیرہ جیسے د ین کے نام لیوا سیاستدانوں پر جو عذاب نازل ہوا اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ ماسکو کی خواہش پر ہوا۔ کمیونزم چونکہ دین و مذہب دشمن تھا لہٰذا حسن البناء اور سید قطب کو پہلے گرفتار کیاگیا پھر شہید کیا گیا۔ سید قطب پہلے طویل مدت تک گرفتار ہوکر جیل میں رہے۔ انہوں نے تفسیر فی ظلال القرآن کے آخری پندرہ پاروں کی تفسیر جیل ہی میں لکھی۔ سید مودودی نے بھی تفہیم القرآن پر نظرثانی کا کام جیل ہی میں کیا تھا۔ عراقی حکمرانوں نے مصری حکومت پر دبائو ڈالا تو سید قطب کو رہا کرکے عراق بھیج دیا گیا مگر ماسکو کے سخت دبائو پر دوبارہ سید قطب مصر واپس لائےگئے اورجیل میں ڈالے گئے۔ یہ گرفتاری دوسری بار1965 ء میں ہوئی جبکہ پہلی گرفتاری1954 ء میں ہوئی جو1964 ء تک رہی۔ انہیں1966 ء میں پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا۔ صدر مرسی کو اقتدار سے باہر نکلوانے اور فوج کو اقدار میں لانے کی پہلی منصوبہ بندی اور مالی تعاون اس حوالے سے برطانیہ نے کیا تھا‘ انہوں نے کافی بڑی مقدار میں پونڈز وقف کرکے میڈیا کو خریدا تھا جو صدر مرسی کے خلاف کالم لکھتے پھر اس ’’کارخیر‘‘ میں سیکولر اور میرے محبوب اماراتی حکمران شامل ہوگئے تھے، یوں صدر مرسی کو عوام میں معتوب بتایا جارہا اور ان کے عیب و خامیاں کالم نگار مغربی میڈیا میں مسلسل لکھتےجبکہ عرب بادشاہتیں بھی اس ’’کارخیر‘‘ میں شامل کروادی گئیں یوں فلسطینی دوست، اخوانی پروفیسرصدرمحمد مرسی کاخاتمہ ہوا، اخوان معتوب ہوگئی ایک خاکی مصری نیافرعون مسند اقتدار پر براجمان ہوا۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا