10:22 pm
ماہرہ خان کی لاکھوں کی شال کے چرچے، قیمت نے ہوش اڑادیے

ماہرہ خان کی لاکھوں کی شال کے چرچے، قیمت نے ہوش اڑادیے

10:22 pm

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ولیمے پر دلکش پرنٹ اور نفیس کام والی لاکھوں کی ساڑھی پہن کر اپنے لُک کو چار چاند لگا دیے۔ماہِ اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے 5 ماہ بعد ولیمے کی دلکش تصاویر جاری کر کے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر عروسی رنگ بکھیردیے۔ماہرہ خان کی شادی کی تقاریب میں ڈھولکی، دعائے خیر، مایوں، مہندی لگائی، مہندی، نکاح و بارات اور قوالی نائٹ شامل تھے۔ماہرہ خان کی جانب سے جاری کی گئی ولیمے کی تصاویر میں وہ سرخ بلاؤس
مزیدپڑھیں :مذہبی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو حنا خان کا جواب
کے ساتھ سنہرے سلک کپڑے کی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جس کے بارڈر اور پلّو پر دلکش کام بنا ہوا ہے۔

ماہرہ خان کی ولیمے پر پہنی گئی دلکش ساڑھی پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’بنٹو کاظمی‘ کا شاہکار ہے جو ان کی شخصیت کو چار شاند لگا رہی ہے۔

اس ساڑھی کو مزید خوبصورت ماہرہ خان کے کندھے پر سیٹ کی گئی دلکش شال بنا رہی ہے جو ان کے بلاؤس کے رنگ سے میچنگ ہے اور ساڑھی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

اس دلکش ساڑھی پر جا بجا بکھرے حسین رنگ ریشم کے دھاگے سے بنایا گیا پرنٹ ہے جبکہ سرخ رنگ پر بنایا گیا پرنٹ اس شال کو ٹریڈیشنل لُک دے رہے ہیں۔

ماہرہ خان کے ولیمے کے خاص موقع پر ان کے لباس کا حصہ بننے والی یہ دلکش شال فیشن ڈیزائنر 'سمعیہ شاہد' کا شاہکار ہے۔

خیال رہے کہ سمعیہ شاہد کی ہی شال عالیہ بھٹ نے رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد جوائے ایوارڈ کی تقریب میں پہنی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

اگرچہ سمعیہ شاہد کی کوئی آفیشل ویب سائٹ نہیں جہاں شال کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکے تاہم ان کے تمام شاہکار آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس حسین شال کی قیمت جاننے کیلئے سمعیہ شاہد سے جب ہم نے رابطہ کیا تو انہوں نے  اس کی قمیت 9 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی۔

ماہرہ خان کی لاکھوں کی یہ ساڑھی غالباً انکی شادی کی تمام تقریبات میں پہنے گئے ملبوسات میں سب سے مہنگی ہے۔

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ساڑھی کے متعلق لکھا کہ ' یہ ساڑھی میں نے محض پہنی نہیں ہے بلکہ یہ مکمل طور پر میری ہے۔ یہ میری بنٹو خالہ نے میرے لیے تیار کی ہے'۔

کیپشن کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے ماہرہ خان نے ایک جملہ بھی لکھا کہ ' بُری نظر والے تیرا منہ' اور اسکے آگے چند ایموجی بنائے لیکن جملے کو مکمل نہیں کیا کیونکہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہے۔

ان تصاویر کو بُری نظر سے بچانے کی بھرپور کوشش کرنے کے بعد ماہرہ خان نے پوسٹ پر گانا بھی نظر کی مناسبت سے ہی لگایا۔

انہوں نے دیوانند اور مدھوبالا کی فلم 'کالا پانی' کا مشہور ترین گانا 'نظر لاگی راجا' لگایا جو ان کی ریٹرو شخصیت پر خوب جچ رہا ہے۔

ماہرہ خان کا اپنے کیپشن میں 'نظر لگنے' کا ڈر یقینی طور پر شادی کے بعد ان کے پاؤں میں ہونے والے فریکچر کے سبب ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر ان سے چند روز قبل ’فاطمہ طارق‘ نامی فوٹوگرافی پیج پر جاری کی گئی تھیں اور تصاویر کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں واضح کیا گیا کہ یہ تصاویر ماہرہ خان کے ولیمے کی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا