10:11 pm
بگ باس فاتح ایلوش یادو کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )مشہور بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2  کے فاتح  ایلوش یادو کو نوئیڈا پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اطلاعات کے مطابق ایلوش سے پولیس اسٹیشن سیکٹر 113 میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ یوٹیوبر ایلوش یادو کو ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس رواں ماہ چارج شیٹ داخل کرے گی۔ نوئیڈا پولیس نے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا، جس
مزیدپڑھیں :نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنا ہی افسر گرفتار کرلیا
کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو نوئیڈا پولیس نے ایک ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ جہاں ایلوش یادو بھی اس معاملے میں ملزم  پائے گئے تھے، پولیس کو  گرفتار ملزمان میں سے ایک راہل نامی شخص کے پاس سے 20 ملی لیٹر زہر ملا تھا۔

مذکورہ معاملہ جب میڈیا کے سامنے آیا تو ایلوش نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے  وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں صبح اٹھا اور خبریں دیکھیں کہ ایلوش یادیو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ سب جھوٹ تھا۔ مزید یہ کہ میرے خلاف جو تمام باتیں ہو رہی ہیں یہ سب جعلی ہیں اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا