07:51 pm
افغانستان: ہلمند میں مسافربس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 21 افراد جاں بحق

افغانستان: ہلمند میں مسافربس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 21 افراد جاں بحق

07:51 pm

ہلمند(انٹرنیشنل ڈیسک )افغانستان کے صوبے ہلمند میں آئل ٹینکر اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اتوار کی صبح ٹینکر، مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد مارے گئے جبکہ 38 زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ ہیرات کے ضلع گریشک میں ہیرات۔قندھار ہائی وے پر پیش آیا۔ہلمند کے گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے اے ایف مزیدپڑھیں :سینیٹ کی ٹکٹ کیوں نہ ملی؟ لیگی رہنما آصف کرمانی نے خود بتا دیا
پی کو بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہائی وے پر جلی ہوئی لاشوں اور ٹینکر کے دبے ہوئے کیبن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹا رہا ہے۔

زخمیوں میں سے 11 شدید زخمی ہوئے جبکہ 27 کو معمولی چوٹیں آئیں۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے ٹریفک مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ مسافر بس ہرات شہر سے دارالحکومت کابل جا رہی تھی کہ پہلے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر دو افراد سوار تھے اور وہ دونوں ہلاک ہو گئے۔

موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور جنوبی شہر قندھار سے ہرات جانے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں ٹینکر میں سوار تین افراد اور بس کے 16 مسافر ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح ایک ایک اور سنگین حادثہ دسمبر 2022 میں پیش آیا تھا جب گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں افغانستان کے سالنگ پاس میں آگ لگ گئی تھی جس سے 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا