07:20 pm
اسلام  قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ رکھنے والے پر کیا گزری

اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ رکھنے والے پر کیا گزری

07:20 pm

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک )ماہ رمضان میں دُنیا بھر کے مسلمان ذوق وشوق سے روزہ رکھتے اور عبادات کرتے ہیں، ان میں بڑی تعداد ان نومسلموں کی بھی ہوتی ہے جو زندگی میں پہلی بار اس تجربے سے گزرتے ہیں۔جنوری میں اسلام قبول کرنے والے 23 سالہ محمد صلاح کے لیے اپنا پہلا روزہ رکھنے کا تجربہ حیرت انگیز طور پر ’آسان‘ رہا۔ . محمد صلاح کے ایک یہودی والد اور مسیحی ماں ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ یہ پس منظر انہیں ’مذہبی بقائے باہمی کے بارے میں ایک منفرد نقطہ نظر‘ فراہم کرتا ہے۔الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق صلاح کا مزیدپڑھیں :عید الفطرکے موقع پر9چھٹیوں کااعلان
کہنا ہے کہ ، ’اسلام قبول کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ سوچا کہ مسلمان ایک مہینے تک روزہ کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جب میں نے اسلام قبول کیا تو یہ ایک خوف تھا آخر کارمیں نے یہ کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ یہ آسانی سے ہوا جس کی وجہ ذہنی طور پر تیاری تھی۔‘

صلاح نے اس تجربے کا موازنہ صبح فجر کی نماز کے دوران محسوس ہونے والی توانائی سے کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز ایک ایسی چیز تھی جس کا میں نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا تھا۔ سارا دن میرے ذہن میں صرف ایک چیز موجود تھی کہ میں پانی کا ایک گھونٹ بھی نہیں پیوں گا۔

صلاح کی اسلام میں دلچسپی لینے کے سفر کا آغاز 2019 میں نیوزی لینڈ میں ایک مسجد پر ہونے والے افسوسناک حملے سے پیدا ہونے والے گہرے تجسس سے ہوا تھا۔

انہوں نے اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کی جستجو شروع کی اور اسے ایک ایسا مذہب پایا جو امن اور اتحاد کی وکالت کرتا ہے۔ رحم دلی کے احساس سے متاثرصلاح کو ان تعلیمات سے سکون ملا جن کا انہیں اپنی تحقیق کے دوران سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ، ’میں ایک یہودی عقیدہ رکھنے والے باپ اور عیسائیت کی پیروی کرنے والی ماں کے یہاں پیدا ہوا تھا. میرے متنوع خاندانی پس منظر نے مجھے مذہبی بقائے باہمی کے بارے میں منفرد نقطہ نظر فراہم کیا۔ میں نے بائبل اور تورات پڑھی تھیں، چونکہ میری والدہ اور والد کا تعلق الہامی کتابوں والے مذہب سے تھا،جس سے مجھے قرآن کو تھوڑا جلدی اور بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔‘

جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کرنے والے صلاح کے مطابق ، ’میں نے اسلام کے اصولوں کے ساتھ ایک تعلق محسوس کیا، خاص طور پر ہمدردی، رواداری اور اتحاد پر زور دیا۔ مجھ پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ اصل طاقت تنوع کو اپنانے میں ہے۔‘

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد صلاح کو ایک معاون کمیونٹی ملی جس نے ان کے روحانی سفر کو مزید تقویت دی۔ دبئی میں مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے تنوع نے انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جہاں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔

حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے صلاح دبئی میں ایک اسلامی تنظیم کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کریں گے،

محمد صلاح نے اپنے نام کا انتخاب بھی گہری اہمیت کے ساتھ کیا،س میں ایسے عناصر شامل ہیں جوروحانی گونج رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ، ’محمد، ایک ایسا نام جو اپنی پاکیزگی اور پیغمبراسلام کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے قابل احترام ہے، ایک نیک اور صالح زندگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میرے نام کے دوسرے حصے کے طور پر نماز کا انتخاب میرے نئے ایمان میں نماز کی اہمیت ہے۔‘

صلاح کے نزدیک جب بھی وہ اپنا نام سنتے ہیں تو یہ نماز کے مقدس عمل کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، ’دانستہ یہ نام رکھنے سے شناخت اور روحانیت کو جوڑنے والے ذاتی سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا