10:25 pm
14 کروڑ روپے ادا کریں، خلا میں عمدہ و لذیذ پکوان کا لطف اٹھائیں

14 کروڑ روپے ادا کریں، خلا میں عمدہ و لذیذ پکوان کا لطف اٹھائیں

10:25 pm

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک )بھاری جیب اور خلا میں جانے کا شوق رکھنے والے افراد اب جلد ہی زمین کے بیرونی مدار میں عمدہ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس نایاب آسائش سے فائدہ اٹھانے کے لیے خواہش مندوں کو کم از کم 5 لاکھ ڈالر (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) کا ٹکٹ ادا کرنا ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنا مہنگا ٹکٹ ہونے کے باوجود سفر کا اعلان ہونے کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بہت سے لوگ پوچھنے لگے کہ وہ کہاں سائن اپ کر سکتے ہیں۔اسپیس وی آئی پی نامی ایک لگژری خلائی سفری کمپنی نے 6 گھنٹے
مزیدپڑھیں :ماہرہ خان کی لاکھوں کی شال کے چرچے، قیمت نے ہوش اڑادیے
کے ہائی ٹیک خلائی غبارے کے سفر کے لیے دنیا کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک کے ڈینش شیف کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اس سفر کا سلسلہ آئندہ برس شروع ہوگا اور مشہور شیف راسمس منک 6 مہمانوں کے کھانے کا مینیو تیار کریں گے جنہیں سطح سمندر سے ایک لاکھ فٹ (30 کلومیٹر) اوپر لے جایا جائے گا۔

یہاں وہ زمین کے مدار پر طلوع آفتاب کو دیکھتے ہوئے کھانا کھائیں گے، ساتھ ہی انہیں وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی جس سے وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کرسکیں گے۔

اس خلائی سفر کے مینو کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے، ایک انٹرویو میں 32 سالہ شیف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پکوان بھی سفر کی طرح جدید ہوں۔

راسمس منک ڈینش ریستوراں الکیمسٹ کے شیف ہیں، جسے 2023 میں دنیا کے بہترین 50 ریستوراں گائیڈ میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگی قیمت ہونے کے باوجود خلائی غبارے  میں مسافروں کی گنجائش سے زیادہ افراد نے اس سفر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

شیف خود بھی اس سفر میں شامل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ مزید دوروں کا اہتمام کیا جائے اور بعد میں قیمت کم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اسپیس وی آئی پی کے بانی رومن چپوروکھا نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی درجنوں اہل شرکا اس تجربے میں زبردست دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں اور صرف 6 نشستوں کے ساتھ ہم سفر کے آغاز کے آئندہ کچھ ہفتوں میں ان سب کو یہ سروس فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا