09:37 pm
قومی ائیرلائن کے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز کرنے سے روک دیا گیا

قومی ائیرلائن کے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز کرنے سے روک دیا گیا

09:37 pm

کراچی (ویب ڈیسک )قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبن کریو کو روزہ کی حالت میں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی بلکہ طیارے میں اور زمین پر موجود دیگر افراد کی جان بھی خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تمام کیبن کریو ممبران کو ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ”ان فلائٹ فاسٹنگ“ کے حوالے سے ہدایات درج ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سنٹر کے مشورے کے مطابق، یہ سمجھا جاتا ہے کہ روزہ کی حالت میں پرواز کرنا
مزیدپڑھیں :مزیدپڑھیں: شوبز انڈسٹری کی یہ ڈمپل گر ل کون ہے؟
ممکن ہے، لیکن ایسی صورت میں خطرے کا عنصر قابل غور ہے اور حفاظت کا مارجن کم سے کم ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پیچیدگیوں کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، غلط اور تاخیر سے کیے گئے اقدامات کمزور فیصلے اور نااہلی کی وجہ سے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس بات پر زور دینے کی ضرورت نہیں کہ روزے کی حرمت مسلمہ ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ روزے کے دوران، روزہ دار کو معمولات میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے، اس لیے روزہ اور پرواز کو مذہبی وجوہات تک محدود نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ سفر کے دوران روزہ رکھنے کے لیے مخصوص نرمیاں ہیں۔

خط کے مطابق روزے کی حالت میں توجہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، اضطراب سست ہونے لگتا ہے، قوت برداشت بھی کم ہوجاتی ہے، لہٰذا تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ روزے کی حالت میں پرواز کرنا نہ صرف آپ کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام کاک پٹ اور کیبن کریو جو روزہ رکھ رہے ہیں انہیں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سرکلر پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے اور اس کی تعمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن رولز (CARs) 1994 کے قاعدہ 41(3) کے مطابق عملے کا کوئی رکن روزے کی حالت میں اپنے لائسنس کے استحقاق کا استعمال نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا