08:21 pm
اس بیماری نے جسم کا حصہ ناکارہ کر دیا ۔۔ جانیں باہمت  لڑکی کی کہانی جو معذوری کے باوجود اپنا ہر کام خود کرتی ہے

اس بیماری نے جسم کا حصہ ناکارہ کر دیا ۔۔ جانیں باہمت لڑکی کی کہانی جو معذوری کے باوجود اپنا ہر کام خود کرتی ہے

08:21 pm

بیماری کو بہانا نہ بنایا جائے کیونکہ پاکستان میں ایک لڑکی ایسی بھی ہے جو ٹھیک سے ہل جل بھی نہیں سکتی مگر ہر وہ کام کرتی ہے جو اس کی بیماری اسے کرنے سے روکتی ہے۔ یہ خوش لباس، خوش شکل اور خوش اخلاق فاطمہ حسن لاہور کی رہنے والی لڑکی ہیں جو "نیرو مسکلر" نامی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس سے جسم کے ایک حصے میں طاقت 20 فیصد اور دوسری طرف 18 فیصد رہ جاتی ہے، جس سے انسان اپنے جسم پر قابو نہیں رکھ پاتا مختصراََ یہ کہ انسان کا اپنے جسم پر کنٹرول نہیں رہ پاتا۔ اور 20 فیصد والا جسم کا
حصہ 18 فیصد والے جسم کے حصے کو بھی اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور اس طرح جسم کا ایک حصہ بلکل ناکارہ ہو جاتا ہے یہی نہیں بلکہ اس بیماری نے انکے بولنے کی طاقت بھی اب چھین لی ہے اور یہ مشکل سے تو چلتی ہیں۔ مگر بول نہیں پاتی اور موبائل میں ٹائپ کر کے گھر والوں سے بات چیت کرتی ہیں۔ اس بیماری کے باوجود بھی انہوں نے ویژوال کمیونیکشن اینڈ ڈیزائن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور اب اس جسمانی بیماری کے باوجود بھی ایک آئی ۔ ٹی کمپنی میں یو ایکس کنسلٹنٹ ہیں۔ کمپنی کے مینجر کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا نظام پوری کمپنی میں بنا دیا ہے جس سے یہ آرام سے دوسرے ورکرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف انہوں نے اپنی بیماری سے لڑنے کیلئے جم جوائن کر لیا ہے۔ جہاں انکے لیے علیحدہ ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ اور علیحدہ اکسرسائز متاعرف کروائی گئی ہیں کیونکہ جم کے انسٹرکٹر کہتے ہیں کہ ان کے پٹھے کافی کمزور ہیں اور باڈی میں ایک سائیڈ پر زیادہ زور بھی نہیں پڑتا تو ہم نے انکے لیے یہ سب کام کیا ہے لیکن ہم خوش ہیں کہ یہ بہت اچھے سے ایکسر سائز کرتی ہیں۔ اب اگر بات کی جائے کہ انہوں نے جم کیوں جوائن کیا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انکی یہ بیماری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نوعیت ارو طاقت تبدیل کرتی رہتی ہے جس سے مقابلے کے لیے انہیں فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔ فاطمہ حسن کی والدہ کہتی ہیں کہ اگر اللہ پاک نے ہماری بیٹی کو کمزور کیا تو دوسری طرف سے اسے بہت طاقت بھی دی ہے۔ کیونکہ ہماری بیٹی اپنے ابو کے کاروبار میں آئی ۔ ٹی اور سوشل میڈیا کا کام بہت ہی اچھے سر انجام دیتی ہے دوسری بیٹی صرف مارکیٹنگ کا کام کرتی ہے۔ انکی تیسری بہن کہتی ہیں کہ میرے یونیورسٹی کے سارے گرافکس پروجیکٹس بھی فاطمہ حسن ہی بناتی تھی۔ بیمار ہوتے ہوئے بھی عام لوگوں سے بڑھ کر کام کرنا یقیناََ اللہ پاک ہی دین ہے اور ہماری بہن کو اللہ پاک نے بہت ہی نوازا ہے اور یہ خود بھی ہمت نہیں ہارتی۔ واضح رہے کہ جب فاطمہ حسن کی پیدائش ہوئی تھی تو یہ دوسرے بچوں کی طرح بلکل نارمل تھیں ،پیدائش کے کچھ عرصہ بعد میں انہیں اس بیماری نے گھیر لیا۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا