08:14 pm
’خالہ واشروم اور برتن دھلواتی تھیں‘، نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ایان اور انابیہ گھر پہنچ گئے

’خالہ واشروم اور برتن دھلواتی تھیں‘، نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ایان اور انابیہ گھر پہنچ گئے

08:14 pm

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہوئے کم عمر بہن بھائی گھر پہنچ گئے ہیں، لیکن بچے پولیس نے تلاش کئے یا رینجرز نے اس پر دونوں اداروں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے اغواء برائے تاوان کی واردات کو ناکام بنایا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدہ بچوں ایان اور انابیہ کو سینٹرل پولیس نے بازیاب کرایا۔ایان اور انابیہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے، گزشتہ رات کو دو بہن بھائی ایان اور انابیہ
مزیدپڑھیں :دنیا کا پہلا اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر آگیا، کیا کیا کرسکتا ہے؟
گھرسے فاسٹ فوڈ لینے کیلئے گئے واپس نہ آئے، والدہ کی جانب سے بچوں کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر بھی مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

بچوں کے ماموں راشد کا کہنا تھا کہ ایان اور انابیہ رات کو 11 بجے گھر سے نکلے، بچوں کے والد اور والدہ میں علحیدگی ہوچکی ہے۔

بچوں کے والد نے 8 سال قبل اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کی والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں، دونوں بچے اپنے ماموں راشد کے ساتھ ہی رہتے تھے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 12 مارچ 2024 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ لاپتہ ہو گئے تھے، بچوں کی والدہ کو اغواء برائے تاوان کی بیرون ملک سے کال موصول ہوئی، جس میں اغوا کاروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی۔

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس دونوں نے اطلاع ملتے ہی جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچوں کا سراغ لگانا شروع کیا۔

ترجمان کے مطابق اغواء کار گرفتاری سے بچنے کے لیے بچوں کو کراچی کے علاقے حیدری میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پاکستان رینجرز سندھ نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب سینٹرل پولیس کے ترجمان ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا ہے کہ گمشدہ بچے ایان اور انابیہ کو سینٹرل پولیس نے بازیاب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی گمشدگی کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کا کہنا ہے کہ بچوں کو نارتھ ناظم آباد کی حدود سے ہی بازیاب کرایا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کے بعد بچوں کو والد کے حوالے کردیا گیا۔

بچوں نے گھر پہنچ کر بتایا کہ وہ خود گھر سے گئے تھے کیونکہ ان کی خالہ ان سے واشروم اور برتن دھلواتی تھیں اور ان پر تشدد کرتی تھیں۔

بچی انابیہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، گھر سے دکان چیز لینے گئے تھے، دکان کے بعد انکل انٹی کے گھر گئے تھے، ماموں کے گھر میں ڈانٹ اور مار پٹتی تھی، ماموں کے گھر میں ہم سے صفائی کروائی جاتی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا وہ خود سے گھر سے گئے تھے، پہلے نارتھ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پر موجود تھے اور انہوں نے کافی وقت وہاں گزارا پھر وہ مختلف گلیوں میں ٹہلتے رہے۔ ہم نے انکل انٹی کے گھر رات گزاری تھی، انکل انٹی نظر آئے تو ان کے پاس گئے کو اپنے گھر لے آئے اور ہمارا خیال رکھا۔

ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کا کہنا تھا کہ بچے خوداپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ بچے گھر والوں سے ناراض تھے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ بچوں کا بیان قلمبند کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ جو افراد لے کر گئے تھے اگر ان کی شناخت ممکن ہے تو ان کا خاکہ بنایا جائے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر تفتیش کی گئی ہے اور کوشش کی گئی کہ ملزمان کا روڈ میپ بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا