01:06 pm
کشمیری خود ارادیت کیلئے ایک ہیں، چوہدری انوار الحق

کشمیری خود ارادیت کیلئے ایک ہیں، چوہدری انوار الحق

01:06 pm

مظفرآباد ( اوصاف نیوز)   بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے ایک متعصبانہ فیصلہ کے بعد حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر اس نتیجے پر پہنچی کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پرجب بھی بات ہو تو اس میں حق خود ارادیت کے مطالبے کو سر فہرست رکھا جائے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے عالمی سطح پر دوست ممالک کے ساتھ ملکر بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کے خلاف اور اپنے حقوق اور آزادی کے لئے لڑنے والے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتوار کے روز حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کوٹلی میں دفاع حق خود ارادیت کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین اور حریت کانفرنس کے قائدین و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے پیدائشی حق یعنی خود ارادیت پر کوئی سودا بازی نہیں کریں گے
، آئندہ مسئلہ جموں و کشمیر پر جہاں اور جس سطح پر بھی بات ہو تو سب سے پہلے حق خود ارادیت اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کے مطالبے کو سر فہرست رکھا جائے، بھارت مذکرات کی آڑ میں دنیا کو دھوکہ دیتا رہا اور دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ مستحکم کرتا گیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے ، مودی نے آزادکشمیر میں کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو ہندوستان کے اندر گھس کر ماریں گے، تحریک آزادی کشمیر کیلیے قومی، سیاسی، مذہبی و عسکری قیادت ایک ہے ،  پاک فوج کے سربراہ نے کاکول میں اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، دفاع حق خودارادیت کیلیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کا سارا نظام تحریک آزادی کا مرہون منت ہے،یہ نظام ان شہیدوں اور ان ماؤں بیٹیوں کی صدقے ملا ہے، ہم نے الحاق پاکستان کا فیصلہ پاکستان بننے سے پہلے کیا تھا۔ انشا اللہ ہم اپنے اسلاف کے نظریہ الحاق پاکستان پر پوری طرح قائم ہیں اور اسے تکمیل پاکستان میں تبدیل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرے گی لیکن ہماری ترجیح اول تحریک آزادی کشمیر ہے، ایل او سی پر خدمات انجام دینے والی عظیم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، کوئی ہندوستانی ایجنڈے کو آزادکشمیر میں پھیلانے کی کوئی کوشش کرے گا تو آہنی ہاتھوں سے کچل دیں گے، ایل او سی پر بسنے والے تمام کشمیری نوجوانوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی تربیت حاصل کریں اگر دشمن کوئی مہم جوئی کی کوشش کرے تو اسکا بھرپور جواب دیں۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا