05:39 pm
 اٹلی نے لاہور سے ویزہ سروس شروع کر دی

 اٹلی نے لاہور سے ویزہ سروس شروع کر دی

05:39 pm

لاہور(ویب ڈیسک )اٹلی نے تاریخی شہر لاہور سے ویزہ سروس شروع کر دی ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بہت جلد اسے شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات اٹلی کے سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اٹلی کے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری اس موقع پر خادم حسین نے بھی خطاب کیا۔اٹلی کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے اس بات پر
مزیدپڑھیں:حکومت پاکستان نے زکوٰۃ کٹوتی کے لیے نصاب کا اعلان کر دیا
روشنی ڈالی کہ لاہور کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ وہ پہلا شہر ہے جس کا انہوں نے سرکاری طور پر دورہ کیا۔ انہوں نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور کاروباری منصوبوں کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور لاہور چیمبر کے صدر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات سے اتفاق کیا۔ لاہور میں ویزا سروسز کھولنے سے کاروباری برادری کو سہولت ملے گی۔ باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جس کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ کاروباری برادری اٹلی میں ہونےوالی نمائشوں میں شریک ہو۔ تجارت بہتر بنانے میں مفاہمتی یادداشتیں اور تجارتی معاہدے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اٹلی پاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ اٹلی کے سفارتخانے کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن رکھا ہے۔
 
تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا