12:48 pm
خالصتان تحریک کا احیاء

خالصتان تحریک کا احیاء

12:48 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) ریفرنڈم کی ووٹنگ سے قبل برسبین میں کشیدگی بڑھ گئی ، کیونکہ درجنوں خالصتان نواز سکھوں نے برسبین میں ہندوستان کے اعزازی قونصل خانے کو زبردستی بند کر دیا اور آسٹریلوی حکومت نے پنجاب سمیت بعض ریاستوں میں ’’تشدد کا زیادہ خطرہ‘‘ کے زیر عنوان ٹریول ایڈوائزری جاری کی جس میں اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا گیا ۔ریفرنڈم ووٹنگ سے چند دن قبل، ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانی کے ساتھ حملوں کے حالیہ مبینہ واقعات کو اٹھایا ۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوری میں میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں 50,000سے زیادہ سکھوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد آسٹریلیائی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا۔ ووٹنگ سینٹر کے باہر سکھوں اور ہندو گروپوں کے درمیان سڑکوں پر جھڑپیں ہوئیں اور متعدد گرفتاریاں کی گئیں۔ آسٹریلیا میں سخت گیر ہندوتوا کے حامیوں نے سکھ کمیونٹی پر حملہ کیا ۔ بھارت سے پنجاب کی آزادی کی تحریک’’خالصتان‘‘کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم ہو رہے ہیں۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر منالی میں خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔سینکڑوں سکھ یاتریوں نے، جن میں زیادہ تر موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور پنجاب سے تھے، نے ہماچل پردیش کے شہر مانیکرن میں ایک گوردوارے کا دورہ کیا۔سکھ یاتریوں نے منالی کے داخلی مقام پر ایک چوکی پر ٹیکس دینے سے انکار کر دیا اور شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ خالصتان کے حق میںاور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔گزشتہ سال مئی میں، دھرم شالہ میں ہماچل اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر سکھ برادری کے ارکان نے خالصتانی حامی گرافٹی پینٹ کی۔مودی حکومت نے اس سے پہلے خوفزدہ ہو کرخالصتانی مواد سے منسلک چھ یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ۔ یہ چینلز پنجابی زبان میں مواد دکھا رہے تھے اور انہیں بلاک کر دیا گیا۔یہ کارروائی خالصتان کے ہمدرد امرت پال سنگھ کے حامیوں نے اپنے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے تلواروں اور بندوقوں کے ساتھ اجنالہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کے بعد کی۔دوسری طرف ہندوستانی وزیر خارجہ کے اعلیٰ سطحی دورہ آسٹریلیا کے بعدبرسبین میں ہندوستانی قونصل خانے میں ’’خالصتان‘‘ کے جھنڈے کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ویڈیو میں جی-20 کے وزرائے خارجہ پر زور دیا گیا کہ وہ نئی دہلی کی ’’بیوہ کالونی‘‘ کا دورہ کریں جس میں سینکڑوں سکھوں کی بیوگان موجود ہیں جنہیں نومبر 1984ء میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہندو بالادستی پسندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔بھارتی حکام خالصتان کے حامی سکھوں پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کا الزام لگاتے رہے ہیں، لیکن یہ الزام بے بنیاد ثابت ہوئے جو بغیر کسی ثبوت کے ہیں۔تاہم، کینیڈا اور آسٹریلیا میں، دائیں بازو کے ہندو افراد کیمرے پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور انہوں نے حکام کو سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور خالصتان ریفرنڈم کے بینرز کو توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاع دی ۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کا قتل عام کیا گیا، جہاں کانگریس نے نومبر 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی کی، وہیں بی جے پی کے ہاتھ 1992 ء کی بابری مسجد سے لے کر 2002ء کے گجرات قتل عام میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، جن میں مودی کی براہ راست اور فعال شمولیت ثابت ہوگئی ہے۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم میں بھی اس کا اعتراف کیا ۔دہلی کی بدنام زمانہ ’’بیوہ کالونی‘‘ میں 2000 سے زیادہ سکھ بیوائیںہیں جن کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ 1984 ء میں سکھ نسل کشی کے دوران ہندو ہجوم نے ان کے خاندان کے مردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ناناوتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، سکھ خواتین اور مردوں پر قتل عام، ہنگامہ آرائی اور عصمت دری کو انجام دینے والے ڈیتھ اسکواڈ کی قیادت کانگریس لیڈر ’’بھگت‘‘ اور بی جے پی لیڈر رام جین کر رہے تھے، جو بی جے پی لیڈر اٹل بہاری واجپائی کے قریبی ساتھی تھے جو بعد میں وزیر اعظم بنے۔ آسٹریلیا، کینیڈا میں ہندو مندروں اور بھنڈرانولے کے بینرز کی توڑ پھوڑ کے معاملے سے لے کر ہندوستانی قونصل خانوں پر خالصتان کے جھنڈے لہرانے تک، خالصتان کا مسئلہ ہندوستان اور اس کے دیرینہ تجارتی شراکت داروں کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا کر چکا ہے۔ بھا رت خالصتان ریفرنڈم کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کر رہا ہے مگر آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر مغربی جمہوریتیں خالصتان ریفرنڈم کو پرامن آزادی اظہار کے طور پر اجازت دے رہی ہیں۔بھارت میں کینیڈا کی ڈپٹی ہائی کمشنر امانڈا سٹروہن نے بھی تسلیم کیاکہ کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کی آزادی اظہار رائے ہے۔ آج کشمیر سے پنجاب تک ، دہلی سے شمالی ریاستوں تک بھارت کے ظلم و جبر اور ناانصافیوں کے خلاف عوام تحریکیں چلا رہے ہیں۔ بھارتی مشینری بندوق کی نوک پر انہیں کچلنے اور دبانے کے حربے آزمانے میں مصروف ہے لیکن یہ تحریکیں جاری ہیں۔کشمیر میں خالصتان کے حق میں اور پنجاب اور دہلی میں کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں جو بھارت کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہیں۔ اگر یہ تحریکیں منظم اور مربوط طور پر متحرک رہیں تو بھارت کے تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا