06:44 pm
ٹیکس فراڈ کیس میں شکیرا نے ہسپانوی حکام سے تصفیہ کرلیا

ٹیکس فراڈ کیس میں شکیرا نے ہسپانوی حکام سے تصفیہ کرلیا

06:44 pm

کولمبین نژاد معروف گلوکارہ، ڈانسر، ماڈل و اداکارہ شکیرا نے ٹیکس چوری یا فراڈ کے کیس میں ہسپانوی حکام سے تصفیہ کرلیا، جس کے بعد ان کے خلاف عدالتی ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر کو ہسپانوی عدالت میں پیش ہوکر حکومتی ارکان سے تصفیے کی تصدیق کی، جس کے بعد عدالت نے ان کے تصفیے کی منظوری دے دی۔ عدالت نے تصفیے کے تحت یہ بھی قرار دیا کہ گلوکارہ جیل جانے کی سزا بچنے کے لیے 4 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر کا اضافی جرمانہ بھی ادا کریں گی۔ شکیرا اور ہسپانوی حکام کے درمیان طے پانے والے تصفیے کے تحت گلوکارہ حکومت کو 73 لاکھ امریکی ڈالر کا ہرجانہ دیں گی، جس کے بعد ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات خارج کرکے انہیں کلیئر قرار دے دیا جائے گا۔ ہسپانوی حکام نے گزشتہ سال شکیرا کے خلاف ٹیکس چوری اور فراڈ کے مقدمات بناتے وقت بھی انہیں تصفیے کی پیش کش کی تھی، تاہم اس وقت گلوکارہ نے ایسی پیش کش مسترد کردی تھی۔ شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2015 کے درمیان اسپین میں رہتے ہوئے حکومت کے ساتھ ٹیکس فراڈ یا چوری میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی خیانت کی اور حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ان پر الزام تھا کہ مذکورہ عرصے کے دوران شکیرا کی کمائی زیادہ تھی اور وہ اسپین میں ہی رہائش پذیر تھیں لیکن انہوں نے حکومت کو واجب الادا ٹیکس نہیں دیا۔ ان پر حکام نے 6 مختلف الزامات کے تحت ٹیکس چھپانے اور ادا نہ کرنے کے الزامات عائد کر رکھے تھے۔ تاہم شکیرا اور ان کے وکیل ہسپانوی حکام کے الزامات کو مسترد کرتے آ رہے تھے۔ شکیرا کے وکلا کے مطابق گلوکارہ اسپین میں باضابطہ طور پر 2015 میں منتقل ہوئیں،اس سے قبل وہ جزیرہ نما ملک بہاماس میں ٹیکس ادا کرتی رہی ہیں اور 2015 سے قبل کی کمائی پر وہ اسپین کو ٹیکس ادا کرنے کی مجاز نہیں۔ گلوکارہ کے وکلا کے مطابق شکیرا کے ہسپانوی فٹ بالر جیرارڈ پیک سے تعلقات عام ہونے کے بعد ہی وہ اسپین منتقل ہوئیں، اس سے قبل وہ یہاں ٹیکس دینے کی پابند نہیں تھیں۔ شکیرا کے وکلا کا کہنا تھا کہ اداکارہ 2015 کے بعد اب تک اسپین میں ایک کروڑ 70 لاکھ یورو سے زائد کا ٹیکس ادا کیا اور وہ ٹیکس نادہندگان نہیں ہیں جب کہ 2012 سے 2014 کے درمیان وہ ہسپانوی حکام کو ٹیکس دینے کی پابند نہیں تھیں۔ انہوں نے 2010 کے بعد ہسپانوی فٹ بالر ر جیرارڈ پیک سے تعلقات استوار کیے تھے اور 2015 میں وہ اسپین منتقل ہوگئی تھیں اور انہیں فٹ بالر سے دو بچے بھی ہیں مگر جون 2022 میں دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کی تھی اور اب ان کے درمیان بچوں کی کفالت سمیت دیگر مالی معاملات پر بھی قانونی جنگ جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا