02:57 pm
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک

02:57 pm

گلگت( نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اکرام محمد نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صوبے میں گندم اور آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے واضح احکامات ہیں کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوام کو آٹے اور گندم کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے کہا کہ کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یکم جنوری سے فی بوری گندم کی قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد صوبے کے طول و عرض میں آٹا دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کہ گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں میں گندم کی بوری نئی قیمتوں کے مطابق 3600 روپوں میں دستیاب ہوگی تاہم شہری علاقوں میں عوام کو چونکہ گندم کے بجائے فلور ملز سے آٹا بذریعہ ڈیلرز فراہم کیا جاتا ہے لہذا آٹے کی قیمتوں میں پسائی اور ملز سے عوام کی دہلیز تک ٹرانسپورٹ کے اخراجات صارفین حسب سابق کئی سالوں سے ادا کرتے رہے ہیں لہذا گندم اور آٹے کی قیمتوں میں موازنہ درست نہیں۔۔ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی برقرار ہے تاہم ملکی سطح پر گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے دستیاب سبسڈی میں عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا لہذا سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کیا گیا ہے اور بقیہ شارٹ فال حکومت برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم یقینی بنانے سمیت صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق فراہم کردہ کوٹے کی مقدار میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور یکم جنوری 2024 سے سابق کوٹے کے مقدار کے مقابلے میں 21 فیصد زائد کوٹہ فی نفر فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ آٹے کی منصفانہ اور شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے محکمہ خوراک میں اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک نظام کے تحت عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی سے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے

تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا