12:20 pm
معاشی تباہی ،شبر زیدی کی گواہی

معاشی تباہی ،شبر زیدی کی گواہی

12:20 pm

ایک نجی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ، ہم چیئرمین پی ٹی آئی
ایک نجی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے مگر وہ  اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں ہوتے تھے،(ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہیں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے ، بتا کیا کرنا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا ، مشورے دیئے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے،شبر زیدی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملتان کے بڑے زمیندار کو نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آگئے، نصراللہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو، یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔ تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے لگے تو اسد قیصر کے ساتھ ایم این ایز آگئے اور کہا وہ ٹیکس نہیں دے سکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے کہ شبر زیدی کو روکیں۔
شبر زیدی نے  کہا کہ ری ٹیلرز کے ساتھ ڈیڈ لاک ہوا تھا ان کا اور آڑھتی کا ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے، ری ٹیلرز ایک بازار مافیا ہے ان کو ہاتھ ڈالتے ہیں تو شٹرز بند کردیتے ہیں، ہماری کوئی حکومت اتنی طاقتور نہیں ہوتی کہ شٹرز پاور سے لڑسکے، اگر آپ شٹرز پاور سے لڑنے پر تیار نہیں تو ٹیکس نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا، ڈی جی سی کے ساتھ میٹنگ میں ٹریڈرز کے نمائندے موجود تھے، ٹریڈرز کا نمائندہ کھڑا ہوا اور کہا کہ میں 100 روپے سیل پر 50 پیسہ ٹیکس دیتا ہوں، ٹریڈرز نے کہا کہ 100 روپے سیل پر 15 روپے ٹیکس مانگا جارہا ہے میں نہیں دونگا جو مرضی کرلیں، ڈی جی سی صاحب نے کہا کہ ابھی ہڑتال نہ کریں بیٹھ کر بات کریں گے۔
شبرزیدی نے مزید بتایا کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ تم جو کرسکتے ہو کرو میں فضل الرحمان کے دھرنے سے خوفزدہ ہوں، سابق وزیراعظم نے مجھے کہا کہ جہانگیر ترین سے جاکر مذاکرات کریں، مذاکرات میں یہی ہوا کہ انھوں نے کہا ایک دو ماہ ڈیفر کریں پھر معاہدہ کیا، وہ بھی بڑا لوز معاہدہ تھا‘ وہ نہیں مان رہے تھے، لاہور اور پنڈی کے دو چار بڑے ٹریڈرز تھے انھوں نے کہا کہ کسی بھی حال میں ٹیکس نہیں دیں گے، کراچی میں ٹریڈرز نے میرے ساتھ فزیکل بدتمیزی کی تھی، کراچی کے ٹریڈرز کہہ رہے تھے کہ کوئی بازار والا آپ کو ٹیکس نہیں دے گا، ٹریڈرز جب ٹیکس میں جائیں گے تو پورا کاروبار عوام کے ساتھ کھل جائے گا، ٹریڈرز کسی بھی قسم کی ڈاکیومینٹیشن میں جانے کو تیار ہی نہیں، کراچی میں کپڑے کی مارکیٹ جہاں سلک کا کپڑا ملتا ہے وہ سارا اسمگل شدہ ہے…سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کا ڈپارٹمنٹ ہی نہیں ہے، پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کتنے آدمی کام کرتے ہیں کون انچارج ہے؟ کوئی سیاسی حکومت زرعی انکم ٹیکس میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی، ملتان میں ایک بڑے زمین دار کو نوٹس دے دیا تھا، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 46ایم این ایز میرے دفتر آئے، ان میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم این ایز بھی تھے، ان میں ایک بزرگ ایم این اے سردار نصر اللہ دریشک بھی تھے، انھوں نے کہا کہ ہم ساتھ پنجاب کے ایم این ایز ہیں ہمارے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، سردار نصراللہ دریشک نے کہا کہ اس چکر میں نہ پڑیں یہ آپ کے بس کی بات نہیں، انھوں نے کہا کہ ساتھ پنجاب کے ایم این ایز سے لڑ کر کوئی حکومت رہ نہیں سکتی۔شبر زیدی نے بتایا کہ آٹے کی قلت اس وقت ہوتی ہے جب آٹا افغانستان جاتا ہے اور آتا ہے، پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت ساڑھے چار ٹن ہے لیکن پاکستان میں ایک تولہ سونا بھی امپورٹ نہیں ہوتا‘ پھر یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟ جیولرز نے کہا کہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن سونے کی انوائس نہیں دکھا سکے تو پھر کیسے ٹیکس دیں گے… کیوں کہ ہم جو سونا مارکیٹ سے خریدتے ہیں وہ اسمگل شدہ ہے، جیولرز نے کہا کہ وہ اسمگل شدہ سونا لے رہے ہیں تو بغیر انوائس ٹیکس کیسے دیں گے؟ جیولرز کہتے ہیں کہ جب ان کے پاس رسید ہی نہیں تو کیسے ٹیکس دیں، بھارت میں من موہن سنگھ کے دور میں سونے کی درآمد کی اجازت دی گئی جس سے اسمگلنگ ختم ہوئی۔
شبرزیدی نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے تمباکو انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی تو اس وقت کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کے پی کے ایم این ایز ملنا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تمباکو فیکٹری پر ٹیکس بند کریں یہ نہیں ہوسکتا، ہمارے تمام ایم این ایز تمباکو کے کاشتکار ہیں ، میں نے کہا کہ 500 کو زیرو کردوں گا، تمباکو فیکٹری تو رجسٹرڈ کرنے دیں، جواب آیا کہ یہ نہیں ہوسکتا آپ ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 فیصد سگریٹس جن کی ڈیوٹی کا ریٹ 74 فیصد ہے وہ جعلی ہیں۔شبر زیدی نے کہا کہ بعض دفعہ تو میں وزیراعظم کی بے چارگی دیکھا کرتا تھا، میں تو آج کنونس ہوچکا ہوں کہ مافیاز ہیں جو حکومتوں کو چلاتے ہیں، پنجاب سے اسکریپ جاتا ہے جمرود میں فیکٹریاں ہیں وہاں سریا بنتا ہے، وہ نہ بجلی کا بل اور نہ ٹیکس دیتے ہیں، ان پر ہاتھ ڈالا تو 20 سینٹرز وزیراعظم کے پاس آکر بیٹھ گئے کہ انہیں روکیں۔
(جاری ہے)
 
تازہ ترین خبریں

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

چینی افواج کایوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کا اعلان

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

 پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

کوئی برف نہیں پگھلی،علی امین گنڈاپوراور شہبازشریف ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیا ن سامنے آ گیا

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7  فوجی جوان شہید

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

علیزے خان نے تاریخ رقم کر دی، ڈیانا لیگیسی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ دیکھیں خبر میں

 مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

مزید مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا 

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

 انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرکےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے بعد علی امین گنڈا پورکے لیے مشکلات شروع ہونیوالی ہیں،فیصل واوڈا کی جانب سے اہم پیشگوئی

 اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

اسد طور کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

کرپشن سکینڈل ، سی ڈی اے کے 18 ملازمین معطل ،دیکھیں تفصیل 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی نے صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا